Mon, 07 Jun 2021 00:03:48
قومی راجدھانی کے بڑے اسپتال میں شامل جی بی پنت اسپتال نے ہفتہ کے روز سرکلر جاری کرے کے اپنے نرسنگ اسٹاف کو کام کے دوران ملیالم زبان کا استعمال بند کرنے کو کہا تھا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ بیشتر مریض اور دیگر عملہ ان کی زبان کو نہیں جانتے، جس کے سبب انہیں پریشانی ہوتی ہے۔
View more
Mon, 07 Jun 2021 00:00:53
محکمہ آبپاشی میں بدعنوانی کی جانچ کر رہی مغربی کلکتہ پولیس کے ذریعہ مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکارمی کے قریبی راکھیل بیرا کی گرفتاری کے ایک دن بعد اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور ان کے بھائی کے خلاف امدادی اشیا اور لاکھوں روپے کی تڑپال چوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 23:58:38
راجستھان میں عالمی وبائی امراض کی روک تھام کے لئے کی جارہی ویکسینیشن کے تحت اب تک ایک کروڑ 74 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ محکمہ میڈیکل کے مطابق جمعہ تک ریاست میں کورونا ویکسین کے پہلے اور دوسرے ایک کروڑ 74 لاکھ 41 ہزار 995 ٹیکے لگ چکے ہیں۔ ہفتے کے روز ایک لاکھ 67 ہزار 788 ویکسین لگائی گئیں۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 23:54:53
اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے کم پڑتے اثرات کے درمیان پیر کے روز 600 سے کم ایکٹو کیسز والے 71 اضلاع کو جزوی طور پر کورونا کرفیو سے راحت ملے گی۔ اب صرف میرٹھ، لکھنؤ، سہارنپور اور گورکھپور اضلاع میں کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز کووڈ۔ 19 کی منیجمنٹ کے لئے تشکیل دی گئی، ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا وبا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ریاست کی صورتحال ہر دن کے ساتھ
View more
Sun, 06 Jun 2021 23:50:34
نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ ویکسین واحد ایسی چیز ہے جو ہمیں کووڈ- 19 سے بچا سکتی ہے۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 23:38:08
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد میں اتوار کو بھی کمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے صرف 381 نئے معاملے سامنے آئے اور مزید 34 مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوئی۔ راجدھانی میں کورونا کے 381 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1429244 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 24591 ہوگئی۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 23:32:20
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوششوں کے تحت وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے اور دوسروں کو اقتدار سنبھالنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے تیار ہیں۔
View more
Sun, 06 Jun 2021 22:55:01
اترا کھنڈ کے بعد اتر پردیش اور کرناٹک میں وزیر اعلی کو بدلنے کی بات بہت زوروں پر ہے۔ ان قیاس آرایوں کے بیچ کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ وہ جب تک ریاست کے وزیر اعلی ہیں، جب تک پارٹی اعلی کمان کی مرضی ہوگی، اس کو لے کر ان کے ذہن میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy