Sat, 05 Jun 2021 01:39:32
45 سال سے زائد عمر کےلوگوں کے لئے دوپہر ڈھائی بجے سے 4:30 بجے تک کورونا ٹیکہ لگانے کی بات وہاٹس ایپ پر موصول ہونے کے کچھ ہی دیر میں بھٹکل سرکاری اسپتال میں عوام کی بھیڑ اُمڈ پڑی، جس پر قابو پانے کےلئے اسپتال کے عملہ کو بالاخر پولس کی مدد لینی پڑی۔ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Sat, 05 Jun 2021 00:42:11
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے خدیجہ جاسمین نامی حاملہ خاتون کو فوری طبی امداد کی ضرورت رہنے کے باوجود منگلورو کے مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ دار ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 20:17:59
دبئی میں رہائش پذیر پندرہ سے زائد بھٹکل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو حکومت متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نوازاہے جس میں زیادہ تر ڈاکٹرس ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے ڈاکٹر دانش احمددامودی اور ڈاکٹر مہیمن برماور جو دبئی کے سرکاری راشد اسپتال میں خدمات انجام دے رہےہیں، گذشتہ سال کورونا کے موقع پر کورونا وارئیرس کے طور پر سامنے آنے پر حکومت کی طرف سے انہیں اور ان کی فیملی کو گولڈن ویزا سےنواز
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:48:39
میہل چوکسی کو ہندوستان واپس لانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو پائی اور اس حوالہ سے نجی طیارے کے ذریعے ڈومینیکا بھیجی گئی ٹیم خالی ہاتھ ہندوستان لوٹ آئی ہے۔ اطلاعت کے مطابق مفرور تاجر میہل چوکسی کی حوالگی سے متعلق دستاویزات کے ساتھ ڈومینیکا بھیجے گئے طیارے نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8.10 بجے ڈومینیکا سے پرواز بھری۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:44:15
جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جمعے کو 'یک روزہ' مکمل کورونا کرفیو رہا جس کی وجہ سے ان اضلاع میں معمولات زندگی کلی طور پر معطل رہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی تیزی میں نرمی آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ماہ کے بعد 31 مئی کو یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں کرفیو میں نرمی کی تھی تاہم شبانہ کرفیو بدستور جاری ہے۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:40:12
ہندوستان کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آٹومیٹڈ پیمنٹ سسٹم (خودکار ادائیگی کا نظام) میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بینک تعطیل ہونے کی صورت میں بھی تنخواہوں کی کھاتوں میں منتقلی یا بلوں کی خودکار ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوگی۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:35:39
کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بالاگوپال نے جمعہ کے روز اسمبلی میں پیش کیے گئے نظرثانی شدہ بجٹ 2021-22 میں بیس ہزار کروڑ روپے کے دوسرے کووڈ پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی پنارائی وجین کی سربراہی میں حکومت کے دوسرے میعاد کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے بال گوپال نے کہا کہ اس پیکیج میں 2800 کروڑ روپے صحت کے شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 19:30:32
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کو مطلع کیا ہے کہ دہلی سب آرڈی نینس سروس سلیکشن بورڈ نے پچھلے ایک سال سے کورونا کی وجہ سے کسی بھی سرکاری نوکری امتحان یا انٹرویو کو منعقد نہیں کیا ہے اور اس دوران جن امیدواروں کی عمر مقررہ حد سے زیادہ ہو گئی ہے انہیں کم از کم دو مزید مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔
View more
Fri, 04 Jun 2021 13:16:40
ریاستی ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے ابھی ابھی یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کووڈ۔19 اور بلاک فنگس جیسی مہلک وباء کی وجہ سے طلباء کی حفاظت اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی یو سی سال دوم کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy