Fri, 18 Jun 2021 19:48:46
تعلقہ کے کاسرکوڈ سمندر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر 35 سے 45 سال تک ہوسکتی ہے۔ پولس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس خاتون کےتعلق سے کوئی جانکاری ہوتو پولس کو خبرکریں۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 19:11:00
بھٹکل بدریہ کالونی کے قریب تگلگوڈ میں ایک کسان ناریل توڑنے کے دوران درخت سے گرکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راما گونڈا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ کی دوپہر قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 10:42:05
منگلورو سٹی کارپوریشن کا نقلی آفیسر بن کر کپڑے کی دکان چلانے والے ایک تاجر سے 50 ہزار روپے طلب کرنے کے الزام میں پولیس نے دیپک راجیش کوئیلہو (40 سال) نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 10:37:55
شیموگہ سے منگلورو کی طرف بس میں سفر کررہی ایک خاتون کی بیگ سے 53 گرام وزنی 2.5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت پی جنارتنم کرپا راو کی حییثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Fri, 18 Jun 2021 00:01:57
اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ’کرشک بانڈو‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے کسانوں کو ہر سال 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ریاست کے 60 لاکھ کسان اس سے مستفید ہوں گے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:59:28
مہاراشٹر کے پالگھر ضلع واقع ڈھانو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ یہ فیکٹری ڈھانو ہائیوے سے تقریباً 15 کلو میٹر دور جنگل میں موجود ہے۔ دھماکہ کے بعد لگی آگ سے تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر تک کے علاقے میں موجود گھروں میں نقصان ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:56:29
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے۔ آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:51:50
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے جمعرات کو ایک بار پھر پارٹی سے نکالے گئے باغی اراکین اسمبلی سے ایس پی سربراہ کی ملاقات اور ان کو پارٹی میں شامل کرنے کی چہ مہ گوئیوں کے درمیان ایس پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 17 Jun 2021 23:47:39
دہلی تشدد سے متعلق معاملہ میں جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا اور پنجرا توڑ کی سماجی کارکن نتاشا ناروال اور دیونگنا کالیتا کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے ان تینوں کو ؎فوری رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی تاحال تینوں کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy