Sat, 19 Jun 2021 12:43:16
قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 165 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 14 مریضوں کی موت ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور یہ تعداد 260 تک پہنچ گئی دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے دہلی میں جمعہ کے روز فعال کیسز مزید 109 کم ہو کر 2445 پہنچ گئے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:36:40
سوئس بینک میں جمع ہندوستانیوں کی رقم میں ریکارڈ اضافہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اس تعلق سے وزیر اعظم نریندر کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی جس سوئس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ 7 سال قبل اقتدار میں آئے تھے، انہی مودی حکومت کے دور حکومت میں 2020 کے دوران ہندوستانیوں نے اس بینک میں 2
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:31:02
ہندوستان کے عظیم ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کا 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ملکھا سنگھ کچھ دن پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور اسپتال میں داخل تھے۔ ان کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آ چکی تھی لیکن گزشتہ رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں تیز بخار تھا اور ان کا آکسیجن لیول بھی کافی گر گیا تھا۔ ملکھا سنگھ کے بیٹے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:24:27
پارلیمنٹ کے ضمنی انتخاب میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:19:12
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے کسی سیاہ فام شخص کو جج کے طور پر نامزد کیے جانے کی اطلاع دی۔ محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے، جو اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:08:04
سپریم کورٹ کی جج جسٹس اندرا بنرجی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بی جے پی کے دوکارکنان کی موت کے معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ان مہلوکین کے اہل خانہ نےعدالت میں درخواست دی تھی کہ عدالت کی نگرانی میں جانچ کی جائے ۔اس کےلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل دی جائے ۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 12:01:49
پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت بہار کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا بحران کی مدت کے دوران ہونے والی اموات کے اعدادوشمار کو عام کرے اور تمام منتخب عوامی نمائندوں کو 24 گھنٹے میں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی اموات سے مطلع کرے۔ عدالت نے کہا کہ اموات کے اعدادوشمار کو جاننا عوام کا بنیادی حق ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 11:54:22
آئندہ ایک ہفتے کے دوران توقع کے مطابق ضلع کے تمام تعلقوں میں بھی کوروناکے معاملات پر قابوپانے میں کامیابی ملی تو لاک ڈاؤن ہٹادئے جانے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے چھوٹی آبپاشی وضلع نگران کاروزیرجے سی مادھوسوامی نے کہی۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 11:45:10
ضلع میں ا یس ایس ایل سی امتحانات کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ طلباء کوچاہئے کہ وہ بغیرخوف کے امتحانات میں حصہ لیں اور تمام طلبہ اے گریڈ میں ہی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آر لتا نے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy