Sat, 26 Jun 2021 12:50:12
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر شکنجہ کستے ہوئے ای ڈی نے جمعہ کو ممبئی اور ناگپور میں ان کے خلاف چھاپے مار کارروائی کی۔ان چھاپوں کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیاہے۔ ایک بار پھر مودی حکومت پر اس الزام کا اعادہ کیا جارہاہے کہ وہ مرکزی ایجنسیوں کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے جبکہ بی جےپی کی مہاراشٹر اکائی نے ای ڈی اور مرکزی ایجنسی کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہ
View more
Sat, 26 Jun 2021 12:46:23
کرناٹک میں ندی پر بنے نارائن پور بسوا ساگر میں پانی بڑھنے کے سبب ضلع یادگیر میں کرشنا ندی کے کنارے والے علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 12:08:18
صحافت کی آزادی کوقطعی نظر انداز کرتے ہوئے یوپی پولیس نے بارہ بنکی میں’دی وائر‘ کے اُن دو صحافیوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جنہوں نے رام سنیہی گھاٹ پر واقع غریب نواز مسجد پر دستاویزی رپورٹ تیار کی ہے۔ تقریباً ۱۰۰؍ سال قدیم اس مسجد کو ضلع انتظامیہ نے دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیا ہے۔ یہ معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس نے انتظامیہ کو سخت نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:59:04
مئی 2018 میں توتیکورن میں اینٹی اسٹرلائٹ مظاہرہ کے دوران پولیس کی فائرنگ میں 13 افراد کی موت کے حوالہ سے مدراس ہائی کورٹ نے بے حد سخت تبصرہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا، ’’کیا ہم لوگوں کو مار کر، ان کو معاضہ دے کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہو گیا؟ کیا ہم ایسا سماج بنانا چاہتے ہیں؟‘‘
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:55:24
مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے حکومت نے کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ریاست میں ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:52:51
گزشتہ تقریباً 15 دنوں کے اندر این سی پی سربراہ شرد پوار سے پرشانت کشور کی تین ملاقاتوں، اور پھر شرد پوار کی رہائش پر کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران کی میٹنگ نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، اور ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ بی جے پی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تیسرا محاذ بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:44:18
ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤ ن کی مرحلہ وار رعایتوں میں اب تک مساجد اور دیگر عبادات گاہوں کو شامل نہ کرنے پرامیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیراحمد صاحب رشادی نے اپنی تشویش کے ساتھ حیرت کا اظہار کیاہے۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:39:55
سابق ریاستی وزیر اور میسور وکے نرسمہا راجہ حلقہ کے رکن اسمبلی تنویر سیٹھ نے کہا ہے کہ ریاست میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے وہ بھی ایک سنجیدہ دعویدار ہیں۔ کانگریس اعلیٰ کمان اگر موقع دے تو وہ بھی وزیر اعلیٰ بننے کے لئے تیار ہیں۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 11:26:05
ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹرکے سدھاکر نے آج کہا کہ ریاست میں ڈیلٹا پلس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی سنجیدہ معاملہ اب تک سامنے نہیں آیاہے۔اس طرح کے کسی بھی وائرس سے نمٹنے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy