Thu, 26 Aug 2021 20:37:06
یاہو Yahoo نے ملک میں اپنی خبروں کی ویب سائٹس بند کردی ہیں کیونکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے قوانین کی وجہ سے میڈیا کمپنیوں کی غیر ملکی ملکیت محدود ہوتی ہے جو بھارت میں ڈیجیٹل مواد کو چلاتے اور شائع کرتے ہیں۔اس میں یاہو نیوز، یاہو کرکٹ، فنانس، انٹرٹینمنٹ اور میکرز انڈیا شامل ہیں۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 20:22:32
کووڈ جانچ کے لئے کی گئی آر ٹی سی پی آر رپورٹ میں دھاندلی کرکے نقلی رپورٹ پیش کرنے کے 4 مختلف معاملات میں کُل 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 14:04:32
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم کی طرف سے تجویز کردہ تمام نو ناموں کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حکومت نے کلیئر کر دیا ہے۔ جس میں ایک خاتون کا بھی نام شامل ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 14:00:37
افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلا جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایسے میں چین نے افغانستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دوسرے ممالک کی افواج کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 13:57:28
جی سیون گروپ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 31 اگست کے بعد افغانستان سے باہر جانے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی ضمانت دیں۔ جی سیون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کے معاملے پر طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 13:54:54
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد موجودہ صورتحال اور خاص طور پر خواتین کے حقوق پر ’انتہائی تشویش‘ ہے۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 13:52:22
صدر جوبائیڈن نے منگل کی سہ پہر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 14 اگست سے اب تک70،700 افراد کا کابل سے انخلا کیا گیا ہے جن میں امریکی شہری، افغان باشندے اور اتحادی شامل ہیں۔
View more
Thu, 26 Aug 2021 13:48:58
ا فغانستان کے نئے حکمران طالبان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کو31 اگست تک ہی تمام غیرملکیوں کا انخلا مکمل کرنا ہو گا اور اس تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔اس وقت کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں افغان جمع ہو چکے ہیں تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح ملک سے نکل سکیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر جمع افراد کو ڈرنے کے ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس ل
View more
Thu, 26 Aug 2021 13:44:54
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کابل میں طالبان کے اہم سیاسی رہنما عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق منگل کو ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پیر کو ولیم برنز نے عبدالغنی برادر سے ملاقات کے لیے کابل کا سفر کیا۔ اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کابل کا دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب جی س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy