Fri, 04 Feb 2022 21:09:15
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے چیف جینت چودھری نے جمعہ کو آگرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے بی جے پی کے دعووں کو کھوکھلا بتایا اور کہا کہ لاٹھی، بلڈوزر چلانے سے آگرہ کی ترقی نہیں ہو سکتی۔ اکھلیش یادو نے اس دوران کہا کہ یہ کثیر رنگی اتحاد ہے، لال سماجوادی پارٹی کا ہے، آریل ڈی کے ساتھ اس بار سفید بھی ہے، امبیڈکروادی کے ساتھ نیلا رنگ ہے۔ ا
View more
Fri, 04 Feb 2022 21:05:34
اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں گورکھپور اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلیٰ یوگی کو چیلنج پیش کر رہے آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) کے چیف چندرشیکھر آزاد نے انتخابی کمیشن سے ضلع کے ایس ایس پی سمیت کئی پولیس افسران کو فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چندرشیکھر نے ان پر بی جے پی کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 21:01:55
دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے اراکین نے تمل ناڈو کو میڈیکل داخلے امتحان نیٹ (این ای ای ٹی) سے باہر رکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے ان کی تحریک التواء نامنظور کیے جانے کے خلاف جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا اور مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ ان کی حمایت میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:58:53
اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے آنے والی کورونا کی تیسری لہر اب کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی آئی سی ایم آر کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اومیکرون کی وجہ سے فوت ہونے والے 10 میں سے 9 افراد ایسے تھے جنہوں نے ویکسین نہیں لی تھی۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:56:35
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے نوجوان (یوتھ) بی جے پی کو ہر بوتھ پر ہرانے کا کام کریں گے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:54:28
دہلی میں اب اسکولوں پر لگے تالے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ پیر 14 فروری سے ریاست میں نرسری سے کلاس 8 تک کے اسکول کھول دئے جائیں گے۔ اس دوران یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اساتذہ کورونا کے ٹیکے لگوا چکے ہوں۔ خیال رہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکولوں کو 7 فروری سے کھولنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:48:46
اتر پردیش میں انتخابی تشہیر کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے کئی ایسے لوگ مل رہے ہیں، جو ملک کا مستقبل ہیں، لیکن ان لوگوں کے مستقبل میں حکومت رخنہ انداز بنی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں اب پرینکا گاندھی کی ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جو گزشتہ کئی سالوں سے فوج کی تیاری کر رہا ہے۔ لیکن گزشتہ تین سالوں میں بھرتی نہ نکلنے کو لے کر حکومت سے ناراض ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:45:43
کسانوں کی مودی حکومت سے ناراضگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ کسان سنیوکت مورچہ نے بی جے پی کے خلاف ’مشن یوپی‘ کا آغاز کر دیا ہے اور بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے عوام میں مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:42:04
پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے 30 اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy