Sat, 05 Feb 2022 12:04:16
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے قافلے پر جمعرات کی شام حملہ کیا گیا۔ اویسی کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں نے 3 سے 4 راؤنڈگولیاں چلائی تھیں۔ اس حملے میں اسدالدین اویسی بال بال بچ گئے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:57:07
ہندوستان کے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والی گاڑیوں سے فاسٹیگ کے ذریعہ ٹول ٹیکس وصول کرنے کے انتظام کو جلد ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ دراصل پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے لیے ملک کی لاکھوں گاڑیوں میں لگائے گئے فاسٹیگ کو ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس وصولنے کے نظام کو اس طرح سے ڈیزائن کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ جی پی ایس کے ذریعہ سیدھے بینک اکاؤنٹ سے ہی یہ رقم لی جا س
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:52:40
سپریم کورٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی کے خلاف زیر التوا معاملے دسمبر 2018 میں 4110 سے بڑھ کر دسمبر 2021 میں 4984 ہو گیا۔ نیائے متر (ایمیکس کیوری) مقرر کیے گئے سینئر وکیل وجے ہنساریا نے اپنی جدید رپورٹ میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان میں سے کچھ معاملے تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے زیر التوا ہیں۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:48:27
فو ڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤں کے لیے موسم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ موسمی حالات سمیت دیگر کئی اسباب پر ان کی قیمتوں کا انحصار ہوتا ہے۔ ان اسباب میں ان پیداوار کا غیر روایتی علاقوں سے آنا، فصل بوائی کے طریقے میں موسم کے مطابق تبدیلی، اگلے ربیع یا خریف موسم سے فصل کی جلدی آمد اور گزش
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:44:25
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کشمیری صحافی فہد شاہ کی گرفتاری پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ کتنے فہد شاہ کو حراست میں لیں گے؟ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے خلاف کچھ بولنا بھی ملک مخالف سرگرمیوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:41:14
ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی مہووا موئترا اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آمنے سامنے آ گئے ہیں کیونکہ اسپیکر نے ان کا نام لئے بغیر انہیں انتباہ کیا ہے۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی کہ وہ ایوان کے اندر یا باہر سوشل میڈیا سمیت کسی بھی فورم پر لوک سبھا کی بنچ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کریں۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 11:08:58
جمعرات کے روز میٹا کمپنی کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج توقع کے برخلاف آنے کے بعد اس کے شیئروں میں گراوٹ کی وجہ سے مارک زکربرگ کو اپنے اثاثوں میں کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی نجی دولت 29 ارب کم ہوگئی جو اب تک ایک دن میں کسی بھی جائیداد میں ہونے والی سب سے بڑی گراوٹ میں سے ایک ہے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 10:57:54
سنیوکت کسان مورچہ بی جے پی کے خلاف اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں زوردار مہم شروع کر چکی ہے۔ اب سنیوکت کسان مورچہ کے تئیں وفاداری رکھتے ہوئے مختلف فارم یونینوں نے بھی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے ووٹروں سے کسانوں کو ’دھوکہ‘ دینے والی بی جے پی کو آئندہ اسمبلی انتخاب میں سزا دینے کی اپیل کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy