Mon, 21 Feb 2022 12:28:20
مشرقی یوکرین میں باغیوں سے جھڑپیں شدید تر ہوگئی ہیں۔یہاں تک کہ یوکرین کی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے حملے میں ملک کےمشرق میں 2 فوجی ہلاک اور4زخمی ہو ئے ہیں جس کے بعد یہ خدشات مزید بڑھ گئی ہیں کہ روس کبھی بھی فوجی کارروائی کا آغاز کر سکتا ہے۔
View more
Mon, 21 Feb 2022 12:16:39
ا تر پردیش میں اتوار کوتیسرے مرحلے کی پولنگ میں 60 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جو ان59 اسمبلی حلقوں میں2017ء میں ہونے والی پولنگ سے 2 فیصد کم ہے۔اس دوران تشدد کی اکا دکا وارداتیں پیش آئیں جبکہ کانپور میں حجاب اتارنے کے مطالبے پر تنازع ہوگیا جس کے حل کیلئے بی جےپی کو مداخلت کرنی پڑی۔ ا س دوران ای وی ایم کی خرابی اور کنول کا بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کو جانے کی بازگشت
View more
Mon, 21 Feb 2022 12:06:12
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز کہا کہ سرحدی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بعد چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ”انتہائی مشکل مرحلے“سے گزر رہے ہیں - جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ سرحد کی صورتحال تعلقات کی صورتحال کا تعین کرے گی-
View more
Mon, 21 Feb 2022 12:01:44
الہ آباد ہائی کورٹ نے مندروں اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق توہین عدالت کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا ہے کہ جس وقت یہ عرضی داخل کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خالصتاً اسپانسرڈ پٹیشن ہے اور یہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ ماحول کو متاثر کرنے کے مقصد سے دائر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 21 Feb 2022 11:54:27
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، کمار وشواس کی حمایت میں آگئے ہیں - انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال سے خالصتان تحریک کے خلاف بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
View more
Mon, 21 Feb 2022 11:44:00
5ریاستوں خصوصاً اترپردیش میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مبینہ شکست کی خبر کے دوران نئے سیاسی محاذ کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں -2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے علاقائی پارٹیوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں -
View more
Mon, 21 Feb 2022 10:57:38
کرناٹک حجاب معاملہ پر کویتی پارلیمنٹ کے 22اراکین کے دستخطوں پر مشتمل مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے-بیان میں حجاب کو مسلمان خواتین کا شرعی اور آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی سرکار کی جانب سے مسلم خواتین کو حجاب ترک کرنے کو درحقیقت اپنا دین اور سماجی شناخت چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے-
View more
Mon, 21 Feb 2022 10:23:47
شموگہ میں بجرنگ دل کارکن کو چھرا گھونپا گیا، اسپتال لے جانے تک موت؛ شموگہ میں حالات کشیدہ، امتناعی احکامات نافذ، اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان
View more
Sun, 20 Feb 2022 22:07:14
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتخابی ضوابط کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy