Thu, 12 May 2022 22:17:20
اکھلیش یادو سے ناراضگی کی خبروں کے درمیان بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ یوپی اور دیگر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کانگریس کی طرح غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور مسلمانوں کو مظالم، زیادتیوں اور خوف کا نشانہ بنا کر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:08:17
سری لنکا اب تک کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ اس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر ملک گیر مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راج پکشے نے کل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلد نئی حکومت اور وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:03:38
وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سروے سے متعلق عدالتی فیصلہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے سروے کے لیے مقرر کیے گئے کورٹ کمشنر اجئے کمار مشرا کو ہٹائے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:57:01
یوپی کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے رام پور کی ایک خصوصی عدالت میں خود سپردگی کر دی۔ سوار اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ تزئین فاطمہ کے خلاف عدالت نے غیر ضانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:44:27
قومی راجدھانی دہلی کے مدن پور کھادر علاقہ میں جمعرات کے روز تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچی ایم سی ڈی کی ٹیم کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچے عملہ پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد حالات بے قابو ہو گئے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:34:50
کرناٹک کابینہ نے مذہب تبدیلی مخالف بل کو منظوری دے دی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانیندر نے اس تعلق سے کہا کہ بل کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اور تب تک اسے آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔
View more
Thu, 12 May 2022 20:33:21
منگلورو سے اڈپی کی جانب آ رہی ایک پرائیویٹ ایکسپریس بس اُدیاور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے ۔
View more
Thu, 12 May 2022 20:28:29
ضلع پنچایت سی ای او پریانگا ایم کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق امسال نئے تعلیمی سال کے لئے اسکول کھلنے کے پہلے ہفتہ میں 12 سے 14 سال اور 15 سے 17 سال عمر کے بچوں کو کووِڈ کا ٹیکہ لگایا جائے گا ۔
View more
Thu, 12 May 2022 19:59:36
کرناٹک سرکار کی طرف سے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے لئے تعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینے کا نیا قانون لاگو کئے جانے کی اطلاع کے بعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے تمام مساجد کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ انہیں نئے احکامات کو لے کر خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy