Wed, 11 May 2022 17:47:43
گزشتہ ہفتہ ہماچل پردیش کی اسمبلی کے مین گیٹ اور چہاردیوای پر خالصتانی پرچم لگائے جانے اور نعرے لکھنے کے معاملہ میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملہ کا ایک ملزم فرار چل رہا ہے۔ ہماچل پردیش پولیس نے ایک شخص کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:44:23
اعظم خان کے بیٹے اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے کی سماعت بدھ کے روز ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں ہوئی۔ اس دوران عبداللہ اعظم اور ان کی ماں ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ اس وجہ سے عدالت نے دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 16 مئی کو ہوگی۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:36:52
مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد متعدد مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مسلم طبقہ کا الزام ہے کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف متعصب طریقہ سے یکطرفہ کارروائی انجام دے رہی ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:32:36
الہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان کو راحت ضرور دی لیکن راحت دیتے وقت ان کے خلاف سخت تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:28:31
کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد لاوڈ اسپیکروں کے لے کر جاری کی گئی ہدایات پر پہلے ہی مسلمان پریشان ہیں، ایسے میں ایک مسجد کے مینار پر بھگوا جھنڈ ا لہرانے کی واردات پیش آنے کے بعد بیلگام کے موڈلگی میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:24:17
ملک کی راجدھانی میں چل رہی بلڈوزر کارروائی کے خلاف سیاست کے درمیان سی پی آئی اور دیگر پارٹیوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 16:26:13
سپریم کورٹ نے بغاوت قانون کو روک لگاتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سیڈیشن ایکٹ کی آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت کوئی مقدمہ درج نہ کریں۔ عدالت نے حکومت کو آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کی دفعات کا جائزہ لینے کی اجازت دی ۔ تاہم، عدالت نے کہا کہ جب تک ملک بغاوت یا ملک غداری کے قانون پر نظر ثانی نہیں ہوتی تب تک حکومتوں کی طرف سے دفعہ 124A کے تحت کوئی مقدمہ درج نہ کریں او
View more
Wed, 11 May 2022 13:39:02
کرناٹک میں اذان بنام ہنومان چالیسا تنازع کے بعد ریاستی سرکار نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو لے کر رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے تحت لاؤڈاسپیکروں کے استعمال کے لئے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ ریاستی چیف سکریٹری روی کمار کی طرف سے جاری کئے گئے سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولس، بنگلور کے پولس کمشنر، ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ، آلودگی کنٹرول بورڈ اور محکمہ اقلیت بہبود کے سکریٹریوں ک
View more
Wed, 11 May 2022 13:19:07
گیان واپی مسجد کے معاملہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کےتحت دئیے گئے سروے کے حکم اور کورٹ کے مقرر کردہ کمشنر کی جانبداری کے خلاف عدالت میں منگل کو ہونے والی سماعت میں دونوں فریقوں کی بحث جاری رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy