Wed, 05 Feb 2025 12:56:27
شہر کے کینرا بینک کی دوسری شاخ میں نومبر 2022 میں فراڈ کرنے اور گاہک کے کھاتے سے کروڑوں روپے اڑانے والے منیجر وینکٹیش مجی گوڈا کو معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Wed, 05 Feb 2025 12:51:52
منگلورو میونسپل کارپوریشن کے دفتر اور اسٹیٹ بینک سے متصل علاقے میں سڑک کنارے سنڈے بازار لگانے والے بیوپاریوں کو ہٹانے کی کارروائی 'آپریشن ٹائگر' دوبارہ شروع کی گئی اور بھاری پولیس بندوبست کے ساتھ ریوینیو افسران نے سڑک کنارے لگی ہوئی دکانیں ہٹانے کے ساتھ وہاں فروخت کی جا رہی ترکاری، فروٹ اور کپڑے اور دیگر سامان ضبط کر لیا ۔
View more
Wed, 05 Feb 2025 12:08:38
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام تنظیم ہال میں منگل، 4 فروری اور بدھ، 5 فروری کو دو روزہ مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کا ختنہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 05 Feb 2025 09:31:48
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ماہ سے جاری AUZ BMYF TROPHY - 25 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں پڑوسی علاقے منکی کی مضبوط اور طاقتور RSA Manki ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھٹکل کی رویل ٹیم کو آسانی سے شکست دے کر 75 ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ ونر ٹرافی اپنے نام کرلی، جبکہ رویل کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 45 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔
View more
Tue, 04 Feb 2025 22:22:16
بھٹکل مسجد طُور کے قریب نیشنل ہائی وے پر راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک ٹکرانے کے نتیجے میں راہ گیر زخموں کی تاب نہ لاکرانتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حادثہ پیر صبح قریب آٹھ بجے پیش آیا، جبکہ منگل بعد نماز ظہربھٹکل جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
View more
Sat, 01 Feb 2025 19:20:50
بھٹکل تعلقہ پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تعلقہ پنچایت دفتر سے متعلقہ ناریل کی فصل تین سال تک کے لئے نیلام کی جا رہی ہے ۔
View more
Sat, 01 Feb 2025 11:44:16
کینرا حلقے سے رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دیہی علاقوں میں بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کی مرکزی حکومت کی 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت اس مرتبہ ضلع اتر کنڑا کے لئے سب سے زیادہ مکانات کو منظوری ملی ہے ۔
View more
Fri, 31 Jan 2025 18:51:09
ھٹکل کے سوسالہ قدیم اور معروف مسلم سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے کاروار میں ضلع ایس پی ایم نارائن سے ملاقات کی۔ وفد نے جانوروں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے، چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور چوری شدہ جانوروں کا گوشت بھٹکل میں کن کن بیوپاریوں کو فروخت کیا گیا اور کیا جارہا ہے، اُس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Thu, 30 Jan 2025 11:48:13
بھٹکل کے سماجی کارکن، معروف کبڈی کھلاڑی اور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے فعال رکن ابو فیصل محتشم (47) منگل دیر رات کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy