Thu, 22 Sep 2022 11:34:42
ہیٹ اسپیچ معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز تقریر میڈیا اور سوشیل میڈیا پر ہوتی ہے بلکہ چینلزاشتعال انگیزبیانات کا پلیٹ فارم بن گئے ہیں -
View more
Thu, 22 Sep 2022 11:30:29
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ای ڈی اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر پاپیولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے وابستہ روابط کے خلاف ملک بھر میں چھاپے مارے ہیں۔
View more
Thu, 22 Sep 2022 11:26:41
کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت مہنگائی، معیشت، قومی سیکورٹی اور دیگر سبھی محاذ پر ناکام رہی ہے اور اس سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دیگر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال رک رہی ہے۔‘‘
View more
Thu, 22 Sep 2022 11:23:13
لوگوں سے ملاقات کرتے، غریب اور محروم طبقات کے مسائل جانتے، ثقافتی رنگوں سے روشناس ہوتے اور نفرت کو مٹا کر محبت بھرا ہندوستان قائم کرنے کے لیے کوشاں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج بھی مثالی رہی۔
View more
Wed, 21 Sep 2022 20:54:47
گجرات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلے میں مبینہ طور پر ثبوت گھڑنے کے معاملے میں ممبئی کی کارکن تیستا سیتلواڑ، ریٹائرڈ ڈی جی پی آر بی سری کمار اور سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
View more
Wed, 21 Sep 2022 20:50:32
دہلی کے اسکولوں میں پرنسپل کے بیشتر عہدے خالی پڑے ہیں۔ خود دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ (ڈی او آئی) کے ذریعہ پیش کردہ ڈاٹا کے مطابق پرنسپل کے مجموعی طور پر 950 منظور شدہ عہدے ہیں اور صرف 154 ہی بھرے گئے ہیں۔
View more
Wed, 21 Sep 2022 20:47:36
لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر روپ ریکھا ورما نے جیل میں بند کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی ضامن بن کر لوگوں کے سامنے ایک بہترین مثال پیش کی ہے، اور اب وہ سرخیوں میں ہیں۔ 79 سالہ روپ ریکھا ورما حالانکہ اپنے اس عمل کو بہت زیادہ بڑا نہیں ٹھہرا رہی ہیں۔
View more
Wed, 21 Sep 2022 20:43:41
کرناٹک کانگریس نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ریاست کی دیواروں پر ’پے ٹی ایم‘ سے ملتے جلتے ’پے سی ایم‘ کے پوسٹر چسپاں کر دیئے ہیں۔ پوسٹر پر لکھا ہے ’ہم یہاں 40 فیصد (کمیشن) قبول کرتے ہیں۔‘
View more
Wed, 21 Sep 2022 20:35:25
کلبرگی میں گنیش اتسوا کے دوران اپنے داخلے پر پابندی لگاںے سے ناراض شری رام سینا چیف پرمود متالک نے ریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گلی گلی اور گھر گھر جا کر اس حکومت کو بے عزت کرکے رکھ دوں گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy