Tue, 20 Sep 2022 12:19:08
گزشتہ چند دنوں سے بھٹکل میں چل رہے نچھل مکّی وینکٹرمنا مندر مہادوار اور سلطان اسٹریٹ کراس پر ٹیپو سلطان گیٹ تعمیر کرنے کے تنازعہ میں مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک نے بلاوجہ مجلس اصلاح و تنظیم کو گھسیٹنے کی کوشش اس کے رد عمل میں تنظیم کی طرف سے اخباری بیان کے ذریعہ ایم ایل اے کے الزامات کا منھ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:58:04
نجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ پیر کو بی جے پی میں شامل ہوئے۔اس کے ساتھ ہی پنجاب لوک کانگریس (PLC) بھی بی جے پی میں ضم ہوگئی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نریندر تومر اور کرن رجیجو موجود تھے۔ تومر نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ پی ایل سی کے انضمام سے پارٹی مضبوط ہوگی۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:53:49
کانگریس صدر کے انتخاب سے قبل 6ریاستوں کی کانگریس کمیٹیوں نے پارٹی کی کمان راہل گاندھی کو سونپنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ حال ہی میں، مہاراشٹر، بہار اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹیوں نے اس کی قرارداد منظور کی، جبکہ راجستھان، گجرات اور چھتیس گڑھ پہلے ہی اسے منظور کر چکی ہیں۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:43:48
الیکشن کمیشن آف انڈیا سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے یکمشت نقد عطیات کی زیادہ سے زیادہ حد میں تخفیف کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے سفارش کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے یکمشت نقد عطیہ کی حد 20 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار کر دی جائے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:21:38
اتر پردیش میں ہمیر پور ضلع کے مودہا قصبے میں دسہرہ کا جلوس نکالنے کے تنازعہ سے متعلق 27 سال پرانے معاملے میں ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر بادشاہ سنگھ سمیت 11 لوگوں کو مذہبی جنون پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کے لیے قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:19:10
سپریم کورٹ نے سزائے موت کے معاملات کو کم کرنے کے عوامل پر غور کرنے کے لئے عدالتوں کے لئے رہنما خطوط وضع کرنے کے لئے ایک معاملہ کو ایک بڑی آئینی بنچ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی والی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:15:45
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی گھوٹالے میں پیر کے روز اپنا پہلا فرد جرم داخل کر دیا۔ اس میں اس نے سابق ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس لیڈر پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے پاس 103.10 کروڑ روپے کی ملکیت ہونے کا تذکرہ کیا ہے۔ فرد جرم کولکاتا کی ایک خصوصی ای ڈی عدالت میں پیش کیا گیا۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:12:17
جنتا دل یو کے صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے جب سے یہ بیان دیا ہے کہ نتیش کمار کو اتر پردیش سے انتخاب لڑنے کی پیشکش ملی ہے، اس کے بعد سے ہی ریاست کی سیاست میں گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ برسراقتدار اور حزب مخالف لیڈران میں بیان بازی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جنتا دل یو اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی سے بات چیت بھی کرنے والی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:09:23
کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) 'بھارت جوڈو یاترا' اور راہل گاندھی کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا کا کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی، حکمراں پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے مزید کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' اور راہل گاندھی کو بڑے پیمانے پر مل رہی عوامی حمایت نے ’بھارت توڑو نظریہ‘ والی بی جے پی کو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy