Mon, 19 Sep 2022 23:42:57
کرناٹک حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سنئیر وکیل دشینت دوبے نے بہترین اور بے باک انداز میں حجاب کی حمایت میں مضبوط دلائل پیش کئے اور کہا کہ ملک کا آئین آزادی کی بات کرتا ہے، لیکن حکومتیں پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہیں تو منگل کو کرناٹک سرکار کی پیروی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے حجاب کو اسلام کا حصہ نہ ہونے کا راگ الاپتے ہوئے دلائل دینے کی کوشش کی
View more
Mon, 19 Sep 2022 23:37:16
راہل گاندھی کی قیادت میں شروع کی گئی کانگریس کی 'بھارت جوڑو' پدیاترا اب دھیرے دھیرے 'پارٹی توڑو' یاترا میں بدلتی محسوس ہورہی ہے ، کیونکہ یہ پدیاترا کیرالہ سے کرناٹکا میں پہنچنے سے قبل ہی پڑوسی ریاست گوا میں 8 اراکین اسمبلی نے کانگریس پارٹی کا 'ہاتھ' چھوڑ دیا اور 'کنول' کیمپ میں چلے گئے ۔
View more
Mon, 19 Sep 2022 23:32:52
'مانَو باندُھتوا ویدیکے کرناٹکا' کی اڈپی ضلع کمیٹی کی جانب سے 'منی پال اِن' ہوٹل میں منعقدہ سمپوزیم میں بولتے ہوئے ہمپی کنڑا یونیوسٹی کے موظف پرنسپال پروفیسر چندر پجاری نے کہا کہ برہمنی ذہنیت کبھی بھی ذاتی، مذہبی اور جنسی مساوات، شخصی آزادی، بھائی چارگی کو نہیں مانتے ۔ اس لئے برہمنیت کو نہ ماننے والوں کو مساوات، آزادی اور بھائی چارگی جیسے بنیادی حقوق دینے والے ملک کے آئین کو یہ لوگ نہیں مانتے اور
View more
Mon, 19 Sep 2022 12:25:13
موجودہ حکومت کسی بھی معاملے کو ایک بہت بڑے ایونٹ میں بدلنے اور مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اور اس کی مدد کرتا ہے گودی میڈیا۔ مودی حکومت گودی میڈیا کو کوئی نہ کوئی ایشو تھماتی رہتی ہے اور میڈیا اس کا بھونپو بجاتا رہتا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے نیوز چینلوں پر چیتا چھایا ہوا ہے۔ ایسا لگا کہ جوں ہی چیتا سرزمین ہند پر قدم رکھے گا تمام مسائل چھو منتر ہو جائیں گے۔
View more
Mon, 19 Sep 2022 12:09:30
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ ٹکراؤکے بعد پیر کو راج بھون میں ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔ اتوار کی رات راج بھون کے ایک پیغام میں کہا گیا ’’گورنر کچھ ویڈیو کلپنگ اور دستاویزات کل میڈیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
View more
Mon, 19 Sep 2022 11:13:46
عام آدمی پارٹی (عاپ) ریاستی ترجمان کے،متھائی نے لوک آیوکتہ کو شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے اسکول کی جگہ پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ متھائی نے شکایت نامہ میں الزام لگایا ہے کہ ہوللکیرے کے بی جے پی رکن اسمبلی ایم چندرپا نے کینگیری کے سر ایم وشویشوریا لے آؤٹ میں بی بی ایم پی کی کنڑا اسکول کے لئے منظور 20 کروڑ مالیت کی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔
View more
Mon, 19 Sep 2022 11:02:43
”درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اعزاز بخشا ہے۔آپؐ نے فرمایا، انسان دو چیزوں سے ہمیشہ غفلت برتتا ہے، ایک فراغت اور دوسرا صحت۔صحت قدرت کی عطا کردہ بڑی نعمت ہے۔اس کی طرف سے لاپرواہی برتنا خدا کی ناشکری کرنا ہے۔
View more
Mon, 19 Sep 2022 10:56:04
ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن، گاندھی جینتی اور دین دیال اپا دھیا یا جینتی کے پیش نظر 2 اکتوبر تک 15دن آروگیہ کرناٹک مہم چلائی جارہی ہے۔
View more
Mon, 19 Sep 2022 10:51:02
آسام حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں ریاست کے تمام اسکولوں میں اور تمام مواقع پر ریاستی ترانہ گانا لازمی قرار دیا گیا ہے-اکسوم سرو شکشا ابھیان مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy