Sat, 24 Sep 2022 11:39:16
جنتا دل یو پارلیمانی بورڈ کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہار کے پورنیہ میں جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں شامل ہونے والے لوگوں میں کوئی جوش دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امت شاہ کو اپنی تقریر کے دوران بار بار لوگوں سے تالی بجانے اور جوش دکھانے کے لیے کہنے پر مجبور ہونا پڑا۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:32:17
کرمی طبقہ کے ذریعہ قبائلی درجہ دینے کے مطالبہ کو لے کر جھارکھنڈ، بنگال اور اڈیشہ میں گزشتہ چار دن سے جاری تحریک دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ لگاتار چوتھے دن کرمی تحریک کی وجہ سے جمعہ کو تینوں ریاستوں میں ٹرین خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔ 60 سے زائد ٹرینیں کینسل کر دی گئی ہیں، جب کہ تقریباً تین درجن دیگر ٹرینوں کا مستقل ٹرانسپورٹیشن بھی متاثر ہوا ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:26:18
فرقہ وارانہ تقاریر کے34 معاملات کو واپس لینے کا ریاستی حکومت نے جو فیصلہ کیاہے وہ تشویشناک ہے اور اس کی شدید مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:15:59
کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے آج کولکتہ میں مغربی بنگال کے وزیراقلیتی بہبود غلام ربانی سے ملاقات کرکے دونوں ریاستوں کی اقلیتی بہبود اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:10:16
شہر کا بی ایم ایس ٹرسٹ عوامی ملکیت ہے۔اس ملکیت کو نجی کرنے کے لئے ریاستی وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن ذمہ دار ہیں۔مذکورہ ادارہ کو غیر قانونی طریقہ سے نجی ادارہ کرنے والے اشوتھ نارائن کو وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:06:23
ریاستی بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کانگریس لیڈروں کی مہم جاری رکھتے ہوئے آج کانگریس لیڈروں نے شہر کے کوئنس روڈ پر دیواروں پر پے سی ایم پوسٹرس لگا تے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس مہم کے دوران پولیس نے کانگریس لیڈروں کوحراست میں لے کر ایک بی ایم ٹی سی بس پر سوار کروایا۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 11:01:25
سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے خلاف لوک آیکتہ پولیس کی جانب سے داخل ایف آئی آر کی بنیاد پر تفتیش کرنے سپریم کورٹ نے آج جمعہ کے دن روک لگادی ہے۔(اِسٹے) جس کے نتیجہ میں ایڈی یورپا کو ایک بڑی راحت ملی ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 10:53:45
کانگریس صدارتی انتخاب کے ضمن میں بڑھتا ہوا تجسس اس وقت کم ہوگیا جب راجستھان کے وزیراعلیٰ اور کانگریس کے وفادار اشوک گہلوت نے اعلان کیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
View more
Sat, 24 Sep 2022 10:45:10
سپریم کورٹ نے 23 ستمبر 2022 کو کہا کہ وہ دسہرہ کی تعطیل کے بعد جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کی دفعات کو ختم کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی فہرست بنائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy