Tue, 15 Nov 2022 11:18:35
اپوزیشن پارٹیاں پٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ بیشتر مواقع پر کرتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ پوری نے پیر کے روز ایک اہم بیان دیا۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:13:12
میزورم میں پیر کے روز پتھر کی ایک کان دھنس گئی اور 12 مزدور پھنس گیے۔ اب تک 8 کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ تہن افراد کے بدن کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مزدور بہار کے رہائشی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں۔ تاحال لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:07:47
کرناٹک اسمبلی کیلئے سال 2023کے دوران ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے طور پر ریاستی الیکشن حکام نے 9نومبر 2022سے ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ریاست کے تمام حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسودہ بھی جاری کیا ہے جس کا سرسری جائزہ لیا جائے،
View more
Mon, 14 Nov 2022 23:17:45
وارانسی کے سول فاسٹ ٹریک کورٹ نے پیر کے روز گیان واپی معاملہ میں سماعت کے۔ آج فاسٹ ٹریک کورٹ گیان واپی معاملہ میں ایک عرضی پر فیصلہ سنانے والا تھا، لیکن سول جج سینئر ڈویژن مہندر کمار پانڈے کی عدالت نے 2 دن بعد کے لیے فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس معاملے میں 17 نومبر کو فیصلہ آئے گا۔ 17 نومبر کو فیصلہ اس بات پر آنے والا ہے کہ عرضی قابل سماعت ہے کہ نہیں۔
View more
Mon, 14 Nov 2022 23:12:54
پلیسز آف وَرشپ ایکٹ سے متعلق 2020 میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے 12 مارچ 2021 کو نوٹس جاری کر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ لیکن اب تک مرکز کی طرف سے کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Nov 2022 23:10:02
مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ ضلع میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کے نمائندوں کو ایک مشنری اسپتال میں بے ضابطگیوں کا پتہ چلنے کے بعد کمیشن کے ارکان نے مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے الزام میں 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Mon, 14 Nov 2022 23:06:02
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے میڈیا پبلسٹی انچارج وجے نائر اور تاجر ابھیشیک بوئین پلّی کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
View more
Mon, 14 Nov 2022 21:04:09
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور پوڑی لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت اپنی ہی پارٹی کے خلاف جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ وہ پشکر سنگھ دھامی حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
View more
Mon, 14 Nov 2022 21:00:52
گزشتہ کچھ دنوں میں محسوس کیے گئے کئی زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ پیر کے روز پھر زلزلہ محسوس کیا گیا، اور یہ الگ الگ اوقات میں ہندوستان کے تین مقامات پر دیکھنے کو ملا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy