Thu, 17 Nov 2022 17:57:28
پچھلے چند دنوں سے میسورو- اوٹی روڈ پر تعمیر شدہ بس شیلٹر کے اوپر بنے گنبد پر بی جے پی رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کی طرف سے کھڑا کیا گیا تنازعہ سرخیوں میں ہے ، کیونکہ بس شیلٹر پر بنے تین گنبدوں کو مسجد سے مشابہ قرار دیتے ہوئے رکن پارلیمان نے اسے نہ ہٹانے کی صورت میں خود ہی آگے بڑھ کر مسمار کرنے کی وارننگ دی ہے ۔
View more
Wed, 16 Nov 2022 23:07:57
ایک طرف نیشنل ہائی 66 کی توسیع کا ادھورا منصوبہ لوگوں اور موٹر گاڑیوں کے لئے پریشانیوں کا سبب بنا ہوا ہے تو دوسری طرف قلب شہر میں نیشنل ہائی وے کے کنارے پر موجود میدانوں میں یکے بعد دیگر 'انٹرٹینمنٹ پارکس' کی وجہ سے جان لیوا حادثات کے واقعات پیش آنے لگے ہیں ۔
View more
Wed, 16 Nov 2022 22:57:33
کلّو گنڈی نامی علاقے میں ایک کے ایس آر ٹی سی بس اور کنٹینر ٹرک کے بیچ پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 16 Nov 2022 22:43:48
رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے حالانکہ 11 نومبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مرکزی حکومت نے سورتکل ٹول گیٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نریندرا مودی اور مرکزی وزیر نتین گڈکری کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔ مگر سچائی یہ ہے کہ سورتکل ٹول پلازہ پر ابھی تک ٹول وصولی بند نہیں ہوئی ہے ۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:55:21
بنٹوال تعلقہ کے سانور پڈاو نامی علاقے میں کل رات ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے کارتھک نامی 15 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:51:45
گزشتہ دنوں ریاست کرناٹک کے ضلع رام نگر کے سینکڑوں افراد موسلا دھار بارش اور سیلاب کی زد میں آگئے، جس کی وجہ سے وہاں نظام زندگی تتر بتر ہوگئی تھی، روز مرہ کماکر زندگی بسر کرنے والے چھوٹے موٹے کام و کاج کرنے والے اور مزدور بہت زیادہ متاثر ہوئے، جنکا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:43:21
مہاراشٹر میں اپوزیشن ایم وی اے میں شامل پارٹیاں شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی نے منگل کے روز مہاراشٹر میں آئندہ چھ ماہ کے اندر وسط مدتی انتخابات کے امکانات کی پیشین گوئی کی ہے۔ این سی پی رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت اور ونایک راؤت نے ریاست میں غیر مستحکم سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے جلد انتخاب کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:40:25
مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں منعقد صدر جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہونے جبلپور سے جا رہے لوگوں سے بھری بس کٹنی ضلع میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اور دو درجن سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:36:27
کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اپنے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے کئی اہم لیڈروں کے نام شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy