Sat, 19 Nov 2022 22:56:04
اہل نوائط کا شمار تاجرقوم میں ہوتا ہے، لیکن بھٹکل کی نوائط کمیونٹی کے افراد گذشتہ کچھ سالوں سے تجارت میں دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں۔ قوم نوائط کو واپس تجارت کی طرف موڑنے اور اُن میں تاجرانہ ذہن و فکرپیدا کرنے گذشتہ ماہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ادارہ ادب اطفال کے زیراہتمام "ننھا تاجر" کا ایک مقابلہ منعقد ہوا جس میں 80 ننھے تاجروں نے اپنے گھروں کے باہر ننھی دکانیں سجاتے ہوئے مقابلہ میں حصہ لیا۔ اس ضمن م
View more
Sat, 19 Nov 2022 20:26:24
ہریانہ میں پنچایت الیکشن کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں اور ایک مرحلہ باقی رہ گیا ہے۔ اس درمیان پنچایت الیکشن کی ایک دلچسپ تصویر سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر لوگ حیران و ششدر ہیں۔ دراصل شکست خوردہ ایک امیدوار کو گاؤں والوں نے بطور انعام 2 کروڑ 11 لاکھ روپے اور ایک چمچماتی کار دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
View more
Sat, 19 Nov 2022 20:13:32
آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 105 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ آج اس یاترا میں خواتین ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان، عہدیدار اور خواتین کارکنان حصہ لے رہی ہیں۔
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:42:44
دہلی کی تہاڑ جیل سے کابینہ کے وزیر ستیندر جین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی عام آدمی پارٹی پر حملہ آور ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:39:28
آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) نے ہفتہ یعنی 19 نومبر کو مجوزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو واپس لے لیا ہے۔ انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے بیشتر مطالبات ماننے پر رضامندی کے بعد اے آئی بی ای اے نے ہڑتال منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:36:10
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بعد اب بے لگام آٹو چلانے پر ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ ہائی کورٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ حکومتی رپورٹوں کا انبار لگ گیا ہے لیکن سب کچھ کاغذی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے سوال کیا کہ ریاست بھر میں ضوابط کے خلاف چلنے والے کتنے آٹو اب تک ضبط کئے گئے ہیں؟
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:31:06
تمل ناڈو میں برسراقتدار ہونے کا خواب دیکھ رہی بی جے پی کو جلد ہی زوردار جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے اب ریاست میں اپنی طاقت برقرار رکھنے کے لیے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ نئی پالیسی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:33:50
مدھیہ پردیش کے اندور واقع ایک مٹھائی کی دکان پر ڈاک سے چٹھی موصول ہوئی ہے۔ اس چٹھی میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی اور اندور کو بھی بم سے دہلا دینے کی تیاری کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:27:54
سپریم کورٹ میں 17 نومبر کو ایک ایسی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی طرح ای سی آئی (الیکشن کمیشن آف انڈیا) کے لیے خود مختار سکریٹریٹ ہو، اپنا بجٹ ہو، تینوں کمشنروں کو یکساں حقوق ملیں (یعنی چیف الیکشن کمشنر) اور ضرورت پڑنے پر کمشنروں کو بھی ہٹانے کے لیے مواخذہ کا عمل اختیار کیا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy