Wed, 30 Nov 2022 23:42:52
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا (یو بی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ بامبے ہائی کورٹ ادھو ٹھاکرے کے خلاف داخل آمدنی سے زیادہ ملکیت معاملہ والی عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 18:37:42
گوڈی میڈیا کو آئنیہ دکھانے میں معروف اور غیر جانبدارانہ نیوز کوریج میں مشہور اب این ڈی ٹی وی کو حاصل کرنے اڈانی گروپ مزید ایک قدم آگے بڑھ چکا ہے کیونکہ اس کے مالکین پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ سے بطور ڈائریکٹرس استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 12:29:29
ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے افسران کے ساتھ ووٹرس لسٹ کی خصوصی جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ ضلع کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹرس کو فہرست میں شامل کیا جائے ۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 12:20:19
سورتکل ٹول گیٹ پر غیر معینہ مدت تک کے لئے احتجاجی دھرنا دینے والی ہوراٹا سمیتی سے اعلان کیا ہے کہ یکم دسمبر سے سورتکل گیٹ پر ٹول وصولی بند ہونے کے ساتھ یہاں رات دن چلنے والا دھرنا کل شام میں ختم کیا جائے گا ۔ اور ہیجماڈی گیٹ پر ٹول فیس میں دوگنا اضافہ کیے جانے کے خلاف 2 دسمبر سے ہوراٹا سمیتی احتجاجی مظاہرا شروع کرے گی ۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 12:13:51
انکولہ تعلقہ کے بھاوی کیری میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت مدھوکر نائیک (58 سال) اور شانتا رام نائیک (58 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 12:09:41
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے دور کے اپنے آخری میچ میں ہالینڈ نے میزبان قطر کو دو گولوں سے شکست دی اور جیت کا سہرا ہالینڈ کے کھلاڑی گاکپو کے سر رہا جنہوں نے اس ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں گول کئے اور ایسا کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ ہالینڈ نے گاکپو کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں فرینکی ڈی جونگ کے ایک اور گول سے اسکور دوگنا ہو گیا۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:59:48
عدالتی احکامات کے تحت راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ جات کا سروے کر کے ہٹانے کی کارروائی کے دوران بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران کو روکنے کی کوشش کے الزام میں شہر کے ایک پاراٹمنٹ کے مکینوں کے خلاف دائر فوجداری مقدمہ رو کرنے سے ہائی کورٹ نے انکار کیا ہے۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:35:29
مرکزی حکومت نے آرٹی ای قانون کے تحت پہلی تا 8 ویں جماعت کے تمام طبقات کو مفت تعلیم دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج پسماندہ طبقات درج فہرست طبقات اور اقلیتی طبقے سے وابستہ پہلی تا 8 ویں جماعت کے تمام طلبا کو دی جانے والی اسکالر شپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کردیا -
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:29:28
حق معلومات کے تحت حاصل کئے گئے دستاویزات سے لیس ہوکر مہاراشٹر کے سابق وزیر اور شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے پروجیکٹ گجرات منتقل ہونے پر منگل کو پھر ایک ناتھ شندے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ا نہوں نے شندے کو ’’غیر قانونی وزیراعلیٰ‘‘کہہ کر مخاطب کیا اور اس معاملے پر انہیں میڈیا کے سامنے کھلی بحث کا چیلنج بھی کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy