Tue, 29 Nov 2022 12:21:46
سورتکل ٹول گیٹ کو بند کرنے کے نام پر اسے ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرتے ہوئے وہاں پر دوگنی فیس وصول کرنے کا مرکزی حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر اڈپی کے بی جے پی ایم ایل اے رگھو پتی بھٹ نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک سنگین غلطی ہے" اور اسے بدلنے کے لئے وہ مرکزی حکومت کو مراسلہ بھیجیں گے ۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 12:16:31
سورتکل ٹول گیٹ بند کروانے کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی بھرت شیٹی اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کی ستائش کرنے والے بینرس عوام کی طرف سے اعتراض اور مخالفت کے خوف سے قریب میں واقع قبرستان میں چھپانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 12:11:56
آئندہ چھ مہینوں کے اندر منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی الیکشن 2023 کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں اور ٹکٹ کے لئے امیدواروں کی بھاگ دوڑ شروع ہوئی گئی ہے ۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:46:37
قومی دارالحکومت کے روہنی علاقے میں نامعلوم افراد نے ہائی پروفائل شردھا واکر کے قتل کے ملزم آفتاب پونا والا کو لے جانے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا جہاں اسے پولی گراف ٹیسٹ کے لیے لے جایا جارہا تھا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:37:45
ہائی کورٹ نے مرکز نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے ہیڈکوارٹر میں عوام کے داخلے پر پابندی کو جاری رکھنے کے لیے دہلی پولیس کی دلیل کو خراج کرتے ہوئے پھٹکار لگائی۔ عدالت نے پولیس کو مرکز نظام الدین کی چابیاں مولانا سعد کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:34:46
مرکز نے سپریم کورٹ سے پیر کو کہا کہ آزادی مذہب میں دوسرے لوگوں کو ایک مخصوص مذہب اختیار کروانے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے اور یہ کہ ایک فرد کو دھوکہ، فریب، جبر یا لالچ کے ذریعہ تبدیلی مذہب کے لئے رضامند کرنا قطعی نہیں ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:30:54
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں ان کی حکومت میں صفائی ملازمین کو ہر ماہ وقت پر تنخواہ دی جائے گی اور تمام کنٹریکٹ ملازموں کو مستقل کیا جائے گا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:20:49
ہریانہ ضلع پریشد الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ضلع پریشد انتخاب میں عوام نے برسراقتدار بی جے پی-جے جے پی کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 11:09:59
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی بہت ترقی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن انتخابی تشہیر کے دوران اس کے لیڈروں کے بیانات نفرت سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ بیانات ایسے ہوتے ہیں جو سماج کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر جئے نارائن ویاس کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کھرگے نے احمد آباد میں میڈیا اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy