Sun, 04 Dec 2022 10:51:36
گجرات اسمبلی انتخاب کے لیے تشہیری عمل پر اب پوری طرح سے بریک لگ گیا ہے۔ اس بار دو مراحل میں اسمبلی انتخاب ہو رہے ہیں جن میں سے پہلے مرحلہ کے تحت یکم دسمبر کو 89 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلہ میں 93 سیٹوں کے لیے پیر کے روز یعنی 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ کے لیے بھی آج انتخابی تشہیر کا اختتام ہو گیا اور آخری دن سبھی پارٹیوں اور امیدواروں نے ووٹرس کو اپنی طرف مت
View more
Sun, 04 Dec 2022 10:46:57
چھواچھوت اور اعلیٰ ذاتوں کے مظالم کے خلاف 1950 کی دہائی میں ان کے داداؤں نے ایک ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر اور پربودھنکر ٹھاکرے کے پوتے ادھو ٹھاکرے جب نومبر کے آخری ہفتے میں پربودھنکر کے نام پر وقف ویب سائٹ کی لانچنگ کے موقع پر ملے تو لگا کہ وہ رابطہ اب بھی بنا ہوا ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 00:24:43
ہوناور سے ایک مریض کو مینگلور لے جانے کے دوران ایمبولینس گائے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مریض تو محفوظ رہ گیا، البتہ ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ سنیچر دیر رات قریب پاونے بارہ بجے پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا
View more
Sat, 03 Dec 2022 22:10:13
ایک ریٹائرڈ ضلع جج واسانتھا مولسولگی نے یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیاہے کہ ہندوستان میں ہندو اس لئے زندہ ہیں کہ مسلمانوں نے انہیں رہنے دیاہے۔ مولسولگی نے کہاکہ ”اگر ہندو وں کی مسلمان مخالفت کرتے تو مغل دور میں ایک بھی ہندو باقی نہیں رہتا۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 22:02:45
ہندوستان میں اقلیتوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کورونا بحران کے دوران ہندوستان اقلیتوں کو ہدف بنانے کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے-
View more
Sat, 03 Dec 2022 19:24:35
دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو اسٹوڈینٹ یونین لیڈر عمر خالد اور یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے رکن خالد سیفی کو 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے منسلک ایک کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ لیکن دہلی فساد کیس میں بری ہونے کے باوجود
دونوں سی اے اے مخالف کارکن جیل میں ہی بند رہیں گے۔ کیونکہ وہ دہلی فسادات کے بڑے سازشی کیس میں ایف آئی آر 59/2020 میں اب تک ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ ان
View more
Sat, 03 Dec 2022 16:54:50
ایک سال قبل نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملے میں پوکسو قانون کے تحت غلط شخص کو ملزم کے طور پر گرفتار کرنے کے جرم میں فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ نے دو لیڈیز پولیس افسران پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور حکومت کے پرنسپال سیکریٹری کو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:30:28
اتر پردیش کے علی گڑھ میں نیلانچل ایکسپریس میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے- یہاں پٹری پر پڑی لوہے کی سلاخ ٹرین کی کھڑکی توڑ کر مسافر کے گلے میں گھس گئی اور اس کا سر پھاڑ کر باہر نکل آئی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy