ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    لاری ہڑتال کے سبب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    لاری ہڑتال کے سبب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    Tue, 04 Apr 2017 01:18:34 
    پچھلے چار دنوں سے جاری ٹرک ہڑتال کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جبکہ ٹرک مالکوں کی طرف سے ہڑتال ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹرک مالکوں نے کہا ہے کہ آج ہی سے پٹرول اور ڈیزل کی سربراہی کو معطل کردیا جائے گا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ چاول کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ ٹرک مالکان نے کہا ہے کہ
    پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 200 کروڑ روپیوں کی فراہمی جلد: جئے چندرا

    پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 200 کروڑ روپیوں کی فراہمی جلد: جئے چندرا

    Tue, 04 Apr 2017 01:13:41 
    سنگین خشک سالی کی صورتحال سے پریشان ریاست کے خشک علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے 200 کروڑ روپیوں کی افزود رقم فوراً جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، یہ بات آج وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کے مسئلے کی سنگینی کا جائزہ لینے کے بعد محکمہئ مالیات کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ فوراً دو سو کروڑ روپے جاری کئے جائیں۔ ریاستی حکوم
    ایس ایم کرشنا نے سدرامیاحکومت کوبے سمت قرار دیا،مودی کے نقش قدم پر چلنے وزیراعلیٰ کو سابق وزیراعلیٰ کا مشورہ

    ایس ایم کرشنا نے سدرامیاحکومت کوبے سمت قرار دیا،مودی کے نقش قدم پر چلنے وزیراعلیٰ کو سابق وزیراعلیٰ کا مشورہ

    Tue, 04 Apr 2017 01:10:15 
    کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاتے ہی اپنے لہجہمیں تبدیلی لاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا نے ریاست کی سدرامیا حکومت کو بے سمت اور بے مقصد قرار دیا ہے۔ آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ ان کا اور بی سرینواس پرساد کا شمار خود دار سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے، وہ چاہے جس پارٹی میں بھی رہیں اپنی خودداری کو ٹھیس برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس نے ان کے سا
    یڈیورپا اور ایشورپا جھوٹوں کے سردار: سدرامیا

    یڈیورپا اور ایشورپا جھوٹوں کے سردار: سدرامیا

    Tue, 04 Apr 2017 01:04:21 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپااور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کو سب سے بڑے جھوٹے قرار دیا ہے۔ آج صبح گنڈل پیٹ تعلقہ کے چکاٹی دیہات میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ایشورپا کے پاس دماغ ہی نہیں ہے، اسی لئے یہ ووٹروں کے سامنے بھی بیہودہ الزمات لگانے سے باز نہیں آتے یڈیورپا اور ایشورپا کے جھوٹ کی کوئی انتہا نہیں ہے۔بارہا اس کا ثبوت سامنے آچکا
    امسال سفر حج کیلئے رقم ادا کرنے کی مہلت میں توسیع:روشن بیگ

    امسال سفر حج کیلئے رقم ادا کرنے کی مہلت میں توسیع:روشن بیگ

    Tue, 04 Apr 2017 00:55:17 
    ریاستی وزیر شہری ترقیات و حج جناب روشن بیگ نے اطلاع دی ہے کہحج کمیٹی آف انڈیا نے امسال سفر حج کیلئے منتخب عازمین حج کو پیشگی رقم کی ادائیگی کیلئے مہلت میں توسیع کی ہے۔ اب 13اپریل تک  یہ رقم اداکی جاسکتی ہے۔منتخب عازمین کو چاہئے کہ وہ اڈوانس رقم 81 ہزار روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 میں ”فی ٹائپ 25“ کے ذریعہ یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 پر 5 اپریل سے
    دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کا حصہ:راجناتھ

    دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کا حصہ:راجناتھ

    Mon, 03 Apr 2017 01:12:39 
    وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج کہاکہ ملک کسی بھی تشدد کے خلاف متحد ہے اور مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔نامہ نگاروں نے جب ان سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے کئے جا رہے تشدد کے بارے میں پوچھا،تو انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے،مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔وزیر داخلہ نے کہا
    سبسڈی والی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، ہوائی جہاز ایندھن کے دام میں 5فیصد کمی

    سبسڈی والی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، ہوائی جہاز ایندھن کے دام میں 5فیصد کمی

    Mon, 03 Apr 2017 01:06:53 
    ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف)کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کی کمی کی گئی ہے جبکہ سبسڈی والی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت 5.57روپے فی سلنڈر بڑھادی گئی ہے۔اسی طرح بغیر سبسڈیوالی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں بھی 14.50روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔تیل کمپنیوں نے بین الاقوامی رخ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔ہوائی جہاز کے ایندھن(ای ٹی ایف) کی قیمت 5.1فیصد یا 2811.38روپے فی کلولیٹر کم کرکے 51428روپ
    4 اپریل کو یوگی کابینہ کی پہلی میٹنگ، کیا کسانوں کی قرض معافی ہوگی؟

    4 اپریل کو یوگی کابینہ کی پہلی میٹنگ، کیا کسانوں کی قرض معافی ہوگی؟

    Mon, 03 Apr 2017 01:04:00 
    اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو آئے 14دن بیت چکے ہیں اور اب تک اس کی پہلی کابینہ میٹنگ نہیں ہوئی ہے، لیکن اب یوگی کابینہ کی پہلی میٹنگ 4/اپریل کو شام 5بجے ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ابھی سب کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ اس کابینہ میٹنگ میں یوگی کابینہ کون سے بڑے فیصلے کرتی ہے؟مانا جا رہا ہے کہ اس کابینہ میں یوپی کے کسانوں کی قرض
    اب گجرات انتخابات میں بھی پرشانت کشور بنیں گے کانگریس کے چانکیہ؟

    اب گجرات انتخابات میں بھی پرشانت کشور بنیں گے کانگریس کے چانکیہ؟

    Mon, 03 Apr 2017 00:59:15 
    یوپی اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد کانگریس میں راہل گاندھی کے ساتھ ہی ایک اور نام نشانے پر آیاتھا، وہ تھا کانگریس کے انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور یعنی پی کے کا۔نتائج کے دن ہی یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری امیش پنڈت نے میڈیا سے کہاتھا کہ شکست کے ذمہ دار راہل کے ساتھ ساتھ ان کے حکمت عملی ساز پی کے بھی ہیں، جنہوں نے حکومت مخالف لہر جھیل رہی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا، چونکہ پی کے راہل کی پس