Wed, 17 May 2023 22:14:35
گردابی طوفان ’موچا‘ کا اثر اب کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن اس سے ہوئے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع دکھائی دے رہا ہے۔ میانمار میں اس گردابی طوفان کی وجہ سے کم از کم 81 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:10:03
کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہوئے چار روز گزر گئے ہیں ہارنے والے امیدوار اپنی شکست کے اسباب پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ مکمل اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی کانگریس کے اراکین اسمبلی اپنی جیت پر جشن منا رہے ہیں، حالانکہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس پر کشمکش والی حالت اب تک برقرار ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:05:13
) اقوام متحدہ نے 17 مئی کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال دنیا بھر میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے پانچ سال اب تک کے سب سے گرم سال ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز اور النینو مل کر درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہیں۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:02:01
کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ غور و خوض کا عمل ابھی جاری ہے اور اگلے وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے امیدوار کے نام کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔
View more
Wed, 17 May 2023 21:58:13
شہر کے مضافات میں کٹیل مندر کے پاس او ایم پی ایل نامی کمپنی کی ملکیت والی ایک پرائیویٹ بس میں بھڑکی آگ سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔
View more
Wed, 17 May 2023 20:50:25
کاروار - انکولہ اور بھٹکل - ہوناور حلقہ سے نو منتخب اراکین اسمبلی ستیش سئیل اور منکال وئیدیا نے چار تعلقہ جات کے افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا اور پینے کے پانی کی قلت سے پریشان عوام کو راحت پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔
View more
Wed, 17 May 2023 20:42:46
سابق وزیر اور نو منتخب رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے لئے عمدہ، پاک و صاف اور شفاف اقتدار فراہم کرنا اور کانگریسی حکومت بی جے پی کے دور اقتدار سے کس طرح مختلف ہے ، یہ بات عوام کو دکھانا ریاست کی نئی کانگریسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
View more
Wed, 17 May 2023 20:28:07
کرناٹک میں بی جے پی کی شرمناک ہار پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے کانگریس پر تلملاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں 'طالبانائزیشن' ('طالبانی طرز عمل') شروع ہوگیا ہے اور ملک دشمن سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں ۔
View more
Wed, 17 May 2023 20:14:04
دو دن قبل قریبی تعلقہ پُتور کے سرکاری بس اسٹینڈ کے قریب بی جے پی ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور سابق وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمان سدانند گوڈا کو بی جے پی کی شرمناک ہار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی تصویروں پر چپلوں کا ہار لٹکاتے ہوئے جو بینر لگایا گیا تھا اس معاملے میں پولیس نے 9 ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا، مگر بعد میں تمام کو وارننگ دے کر رہا کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy