Thu, 18 May 2023 13:14:17
کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ سدارمیا ہوں گے اور کانگریس پارٹی نے اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی کے شیوکمار لوک سبھا انتخابات ہونے تک کرناٹک کانگریس کے صدر کے عہدے پر برقرار رہیں
View more
Thu, 18 May 2023 12:43:17
اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے منشیات سے متعلق کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی چیٹ سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ چیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کے سینئر افسران خود چاہتے تھے کہ آرین خان کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک این سی بی کی تحویل میں رکھا جائے۔ چیٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سمیر وانکھیڑے آرین خان سے متعلق ہر پیشرفت سینئر حکام تک
View more
Thu, 18 May 2023 12:09:21
مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 12:06:32
کرناٹک میں مکمل اکثیرت کے ساتھ جیت حاصل کرنے والی انڈین نیشنل کانگریس نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگا دی ہے اور یہ ذمہ داری پارٹی کے تجربہ کار لیڈر سدارمیا کو سونپی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ڈی کے شیو کمار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سونپا جائے گا۔
View more
Thu, 18 May 2023 12:03:44
اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر اقلیتی محاذ مسلم ووٹروں کا بی جے پی میں اعتماد بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق تنظیم سے وابستہ ملک بھر کے کارکنوں کی ورکشاپ میں حکومت کی پالیسیوں کو مسلم اکثریتی علاقوں تک لے جانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
View more
Thu, 18 May 2023 12:00:08
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کسی بھی معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک لگانے کے اپنے حکم کی مدت کو 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ حکومت کے وکیل کے ذریعہ 70 سالہ عمران خان کے خلاف دائر معاملوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے مزید وقت کی گزارش کرنے کے بعد آیا ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 11:56:47
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں 17 مئی کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کچھ اہم فیصلے لیے گئے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ضروری جانکاری میڈیا کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کابینہ کے ذریعہ کئی اہم فیصلوں پر مہر لگائی گئی ہے جو عوام کے حق میں ثابت ہوں گے۔
View more
Thu, 18 May 2023 11:51:12
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس کے ہاتھوں ملی شرمناک شکست کے بعد بی جے پی خیمہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں آئندہ سال لوک سبھا انتخاب ہونا ہے اور اتر پردیش میں موجود لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹوں کو لے کر بی جے پی میں ایک طرح کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔ بی جے پی کو فکر ہو رہی ہے کہ کہیں اتر پردیش میں بھی انھیں کرناٹک کی طرح عوام کی ناراضگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے ’مشن 2
View more
Thu, 18 May 2023 11:43:06
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مارکیٹ واچ ڈاگ سیبی کو اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ سے متعلق اپنی جانچ پر مبنی اسٹیٹس رپورٹ اگست میں پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی نگرانی میں جانچ کی حد محدود ہے اور صرف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) ہی سارا سچ سامنے لا سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy