Sat, 30 Mar 2024 11:21:51
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے جمعہ کو کانگریس کے اہم مالی وسائل اور اثر کو دیکھتے ہوئے اسے کمتر سمجھنے تئیں خبردار کیا اور کہا کہ سب سے پرانی پارٹی کو چیلنج کرنا آسان نہیں ہوگا مسٹر دیوے گوڑا نے اشارہ کیا کہ ریاستی حکومت پر کانگریس پارٹی کا کنٹرول اسے خاطر خواہ فنڈز تک رسائی کے قابل بناتا ہے، جس کا استعمال انتخابی مہمات، پارٹی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 11:16:01
کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے کہا ہے کہ انہیں ’منو وادیوں‘ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ مسٹر کھڑگے نے الزام لگایا کہ’منووادیوں‘ نے انہیں مبینہ طور پر ایک دلت ہونے کی وجہ سے سیاست میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا تھا۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 11:05:17
ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی سے عوام پریشان ہے اور اپریل-مئی ماہ میں گرمی کی شدت بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان کچھ ریاستوں میں موسم کا مزاج بدلنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اتر پردیش، بہار، دہلی-این سی آر سمیت کچھ ریاستوں میں زوردار بارش اور ژالہ باری کی پیشین گوئی محکمہ موسمیات کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 11:01:25
ترنمول کانگریس لیڈران نے برسراقتدار بی جے پی پر سنٹرل ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مداخلت کی گزارش کی ہے۔ ترنمول لیڈران نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز سے ملاقات کریں گے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:52:43
کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی نویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 5 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 2 راجستھان کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے اور 3 کرناٹک کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابی میدان میں اتارے گئے ہیں۔ کانگریس اب تک 200 سے زائد امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے، لیکن اتر پردیش اور بہار سمیت کچھ دیگر ریاستوں کی اہم لوک سبھا سیٹوں پر اب تک کسی امیدوار کا اعلان نہیں
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:49:05
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے پر کانگریس نے بالواسطہ بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت تبدیل ہوگی تو جمہوریت کو پامال کرنے والوں پر کارروائی ضرور ہوگی اور ایسی کارروائی ہوگی کہ دوبارہ کسی کی ہمت نہیں ہوگی یہ سب کرنے کی، یہ میری گارنٹی ہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:38:37
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انڈین نیشنل کانگریس کو ٹیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالہ سے ۱۸۰۰؍کروڑ روپے کا نیا نوٹس موصول ہوا ہے۔ مالی سال ۲۰۱۸۔۲۰۱۷ءکے لئے بھیجے گئے اس نوٹس پر کانگریس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اوراس کے خلاف پارٹی نے سنیچر (۳۰؍ مارچ) کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اپوزیشن کے خلاف ’’ٹیکس ٹیررزم‘‘ کا الزام عائد کیا۔ ملک گیر احتجاج کے اعلان سے قبل
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:35:48
باندہ جیل میں قید رہے مختارانصاری کی موت کے معاملہ میں جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (ایم پی ایم ایل اے کورٹ ) باندہ کو جانچ سونپی گئی ہے اور ایک ماہ میں رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایم باندہ نے بھی اے ڈی ایم سے جانچ کرانے کا حکم جاری کیاہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 01:10:52
تیزرفتار کاربھٹکل نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر ڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ بال بال بچ گئے، البتہ کار کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ۔ کار کنداپور سے بھٹکل کے گُلمی ہوتے ہوئے مرڈیشور جارہی تھی۔ حادثہ بھٹکل جے ایم سی کورٹ کے سامنے جمعہ کی شب قریب گیارہ بجے پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy