Sun, 31 Jul 2016 18:02:39
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے خفیہ ادارے اور مسلح افواج پر ان کا براہ راست کنٹرول ہو۔سنیچر کی شب الہیبر ٹی وی کو انٹرویو دیتے صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت آئین میں تبدیلیوں کے لیے پارلیمان سے رجوع کرے گی۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:59:59
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں واقعات ریاستی دارالحکومت آسٹِن میں پیش آئے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:56:55
ترک حکومت نے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے تعلق کے الزام میں مسلح افواج کے مزید1389ملازمین کوبرطرف کر دیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے اتوار کو ان برطرفیوں کی اطلاع دی ہے لیکن مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:53:39
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اوربچوں سمیت26افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:47:45
امسال سفر حج بیت اﷲ کیلئے عازمین حج ہندوستان کے سب سے خوبصورت حج گھر سے رخت سفر باندھیں گے۔ مضافات شہر ہیگڈے نگر میں حج گھر عازمین حج کی خدمت کیلئے پوری طرح تیار اور مستعد ہے۔ یہ بات آج وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے کہی۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:34:08
چکبالاپور ضلع چنتامنی سٹی کے بیسکام کوٹرس میں بیسکام ملازم سمیت ایک اور شخص نے پھانسی لیکر خود کشی کرلئے ہیں۔یہ حادثہ چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود میں آنے والے بیسکام کوٹرس میں پیش آیا۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:25:56
اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن سے اردن جانے والے 49فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:21:34
حال ہی میں امریکا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان ہمایوں خان کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک جلسے کے دوران کی گئی تقریر، جس میں انہوں نے مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرامپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا نہ صرف امریکی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ہے بلکہ سوشل میڈیاپربھی ہمایوں کے خطاب کی ویڈیو کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:18:18
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں غریب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں غربت کی شرح 85 فی صد سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور غربت کا شکار افراد کی مجموعی تعداد کا اندازہ 2.6کروڑ لگایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy