ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کاروار پورٹ توسیع کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

    کاروار پورٹ توسیع کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

    Sun, 27 Nov 2016 11:00:44 
    کاروار کمرشیل پورٹ(بندرگاہ) کی توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں مٹی کی جانچ شروع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کاروار کی بندرگاہ ہر موسم میں کام آنے والی دنیا کی چند قدرتی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔
    میلاگریس کالج کے طلباء کو راحت دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

    میلاگریس کالج کے طلباء کو راحت دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

    Sun, 27 Nov 2016 10:53:48 
    یہاں کی میلاگریس کالج میں طلباء اور پرنسپال کے بیچ چل رہے حاضری کے تنازعہ میں ہائی کورٹ نے طلبا ء کو کسی قسم کی راحت دینے سے انکار کیا ہے۔
    منڈگوڈ میں قتل کیے گئے عمران کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    منڈگوڈ میں قتل کیے گئے عمران کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    Sun, 27 Nov 2016 10:47:53 
    کچھ دن پہلے منڈگوڈ کے ایک ڈیم کے پاس مچھلی کا شکار کرنے کے لئے گئے ہوئے سرسی تعلقہ داسنکوپّا کے نوجوان عمران کو نامعلوم لوگوں نے بڑے وحشیانہ انداز میں قتل کیا تھا۔اس جرم میں شامل قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرسی اور اطراف کے باشندوں نے سرسی ڈی ایس پی کو میمورنڈم دیا۔
    ہوسپٹنا ڈکیتی معاملے میں منگلورو کے چار ملزمین گرفتار

    ہوسپٹنا ڈکیتی معاملے میں منگلورو کے چار ملزمین گرفتار

    Sun, 27 Nov 2016 02:12:10 
    کورگ کے ایس پی ڈاکٹر راجیندر پرساد کے بیان کے مطابق خوشحال نگر سے قریب ہوسپٹنا میں 24نومبر کی رات کو ہونے والی ڈکیتی میں ملوث منگلورو کے چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    پتور میں راجدھانی جیویلرس شوٹ آوٹ کا مفرورملزم کالی کٹ ائرپورٹ میں گرفتار

    پتور میں راجدھانی جیویلرس شوٹ آوٹ کا مفرورملزم کالی کٹ ائرپورٹ میں گرفتار

    Sun, 27 Nov 2016 02:07:58 
    پتور پولیس نے کوزی کوڈ ایئر پورٹ پر رمیز راجاعرف فیاض کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دبئی سے چینئی ہوتا ہوا یہاں پہنچا۔ رمیز عرف فیاض پرراجدھانی جیویلرس کے پاس اکتوبر۵۱۰۲ میں ہونے والے شوٹ آوٹ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ تب سے رمیز فرار ہوگیا تھا اور دبئی میں سیلس مین کا کام کررہا تھا۔
    چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چرانے والا مہمان گرفتار

    چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چرانے والا مہمان گرفتار

    Sun, 27 Nov 2016 01:57:53 
    بیٹے کا دوست بن کر مہمان کی حیثیت سے رات گزارنے کے بعد میزبان کے گھر سے چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی اور نقد چالیس ہزار روپے چرانے والے نوجوان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
    یوم بحریہ کی مناسبت سے کاروار میں 27نومبر کو نیوی میلہ کا انعقاد

    یوم بحریہ کی مناسبت سے کاروار میں 27نومبر کو نیوی میلہ کا انعقاد

    Sun, 27 Nov 2016 01:50:10 
    ہر سال4 دسمبر کوانڈین نیوی کی جانب سے یوم بحریہ (نیوی ڈے)منایا جاتا ہے۔ اس تعلق سے کاروار میں 27/نومبر کونیوی میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
    کاروارہفتہ واری بازارکی جگہ تبدیل

    کاروارہفتہ واری بازارکی جگہ تبدیل

    Sun, 27 Nov 2016 01:39:34 
    کاروار 26/نومبر (ایس او نیوز) کارواربلدیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہاں کے پیکلے اسٹریٹ، گرین اسٹریٹ، کورٹ اسٹریٹ اور ایم جی روڈ پر اب تک اتوار کے دن جو ہفتہ واری بازار لگتا تھا، اسے عوام اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں ہونے والی دشواریوں کے پیش نظردوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ یہ ہفتہ واری مارکیٹ کے اے بی کے سامنے موجود کاروار بلدیہ کی خالی جگہ پر ہمیشہ لگائی جائے گی۔اس
    بڑی قیمت کے نوٹ بند ہونے سے ذرا پہلے بی جے پی نے خریدی کروڑوں کی زمین

    بڑی قیمت کے نوٹ بند ہونے سے ذرا پہلے بی جے پی نے خریدی کروڑوں کی زمین

    Sun, 27 Nov 2016 01:18:57 
    ملک بھر میں بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مبینہ خفیہ منصوبے کے تحت معاشی سرجیکل اسٹرائک کے نام پر بی جے پی دیش پریم کے جو گیت گارہی ہے اور عوام کو خوداپنی گاڑھی کمائی کے پیسے خرچ کرنے سے روکتے ہوئے جس طرح کا بحران پید ا کیا جارہے اس پر ہر کوئی حیران اور پریشان ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی روز کوئی نہ کوئی ایسا خلاصہ سامنے آتا ہے کہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کی نیت پر شبہ کرنا فطری ہوجاتا ہے۔