Mon, 27 May 2024 18:54:24
سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مغربی بنگال میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ کولکاتا سمیت ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ طوفان کی وجہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کولکاتا کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کولکاتا میں دیوار گرنے سے ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:42:37
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونا کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جانکاری دی ہے کہ وہ 31 مئی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:21:02
گجرات کے راجکوٹ شہر میں موجود ٹی آر پی گیم زون میں ہفتہ کی شام لگی خوفناک آگ میں 12 بچوں سمیت 27 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حادثہ کے بعد ’گیم زون‘ کے مالک اور منیجر کو حراست میں لے لیا گیا تھا، اور اب گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس معاملے میں زبردست پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:16:43
ترنمول کانگریس کے خلاف اشتہار معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی بی جے پی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ دراصل عدالت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی میں ترنمول کانگریس اور اس کے کارکنان کے خلاف اشتہار جاری کرنے سے روکنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے منع کر دیا ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:11:16
بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کو تین صفحات کا ایک خط لکھا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اس خط میں انہوں نے آئین اور ریزرویشن سمیت کئی مسائل اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:03:01
لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ووٹنگ کے اس آخری مرحلے کے تحت چنڈی گڑھ میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ یہاں سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے ووٹنگ سے پہلے ملک بھر میں بی جے پی کو ملنے والی سیٹوں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 17:42:44
برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں 29 اپریل کو آنے والے طوفان کے بعد سے ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 13:47:32
ریاست کے ڈیسیاسٹر منیجمنٹ سنیٹر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ریاست میں ہوئی ما ہ قبل مانسون برسات کے دوران گزشتہ ایک مہینے کے اندر جملہ 46 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 400 مویشی مارے گئے ہیں ۔ سینٹر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے ولے دنوں میں ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy