Thu, 23 May 2024 10:45:41
جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا، جو مبینہ جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد مفرور ہیں، کو یندوستان لانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پرجول ریونا کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 20:07:36
بھٹکل میں منگل کی شام کو ہوئی قریب ایک گھنٹے کی بارش میں تعلقہ کے ہیبلے میں واقع پانچ میگا واٹ ایمپئر کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے شام سے ہی بھٹکل اندھیرے میں ڈوب گیا۔ رات قریب دوبجے جب بجلی بحال ہوئی تو پھر بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران پتہ چلا کہ ہیبلے میں واقع ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 18:25:06
گرمیوں کی چھٹی کی وجہ سے مرڈیشور کے سیاحتی مرکز آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور خاص کرکے سنیچر اور اتوار کے دن یہاں پاوں رکھنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی ہے ۔ ہوٹل، لاڈجنگ، ہوم اسٹے ہر جگہ کمرے پوری طرح فل ہو گئے ہیں جس سے سیاحوں کو قیام کے لئے دشواریوں سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔
View more
Wed, 22 May 2024 18:18:03
شمال مغربی ہندوستان، شمالی مدھیہ پردیش اور گجرات کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Wed, 22 May 2024 18:12:24
مشہور دلت شاعر ، مترجم اور ریسرچر لکور آنند گلبرگہ میں سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔آنند، جن کی عمر 44 سال ہے، یونیورسٹی کے کنٹر دپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر تھے۔مقامی افراد نے ان کی لاش کو دریافت کیا اور پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی۔
View more
Wed, 22 May 2024 17:40:49
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے بدھ کو اس معاملے میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سورین کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا، ’’نچلی عدالت اس معاملے کا نوٹس لے چکی ہے باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے، اس لیے گرفتاری کو چیلنج کرنے کی بنیاد نہیں ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 17:35:11
لوک سبھا انتخاب 2024 میں پانچ مراحل کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اس درمیان بدھ کو ایک بار پھر کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری کرنے میں تاخیر اور ووٹنگ کے عبوری فیصد و حتمی فیصد کے درمیان بڑے فرق پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ووٹرس الیکشن کمیشن میں عجیب و غریب سرگرمیاں دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں۔
View more
Wed, 22 May 2024 17:30:40
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے 22 مئی 2024 کو کہا کہ عام انتخابات میں انڈیا اتحاد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا نظر آ رہا ہے، ’مودانی مہا گھوٹالہ‘ کے سلسلے میں انکشافات کا ٹیمپو بھی رفتار پکڑ رہا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا، ’’مودانی مہا گھوٹالے کے سلسلہ میں آج ہونے والے انکشاف پر ہمارا بیان۔ ٹیمپو کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت جلد ایک جے پی سی سے اس کی پوری طرح سے تحقیقات کرے گی۔‘‘
View more
Wed, 22 May 2024 14:44:30
میسور کے یرا گناہلّی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے، جن کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھر کے سلینڈر سے ایل پی جی گیس لیک ہونے سے ان چاروں کی نیند کی حالت میں ہی موت واقع ہوئی ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy