Wed, 29 May 2024 18:26:33
اتر پردیش کے ڈونگرپور بستی میں مار پیٹ، ڈکیتی اور مجرمانہ سازش کے معاملے میں اعظم خان کو عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔ ابھی اس معاملے میں سزا پر فیصلہ آنا باقی ہے، لیکن رام پور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے میں اعظم خان پر لگے الزامات آج ثابت ہو گئے۔
View more
Wed, 29 May 2024 18:06:36
فرانس کی قانون ساز اسمبلی میں فلسطین کی حمایت کرنے اور پرچم لہرانے پر بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی رکنیت 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:40:54
راجدھانی دہلی میں بدھ کو گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے علاقہ منگیش پور میں دوپہر ڈھائی بجے 52.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:32:45
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے درمیان ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ایل جی نے ہدایت کی ہے کہ اس شدید گرمی میں مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کام سے فارغ رکھا جائے۔ اس کے علاوہ مزدوروں کو دی جانے والی اس راحت کے عوض ان کو پوری تنخواہ فراہم کی جائے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:23:57
مہاراشٹر کے سانگلی میں تاشگاؤں-مانیراجوری روڈ پر منگل کی نصف شب کو پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:20:37
ام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 جون کو واپس جیل جانا پڑے گا۔ عدالت نے انہیں 21 دن کی عبوری ضمانت دی تھی۔ انہوں نے اپنی عبوری ضمانت میں عدالت سے 7 دنوں کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اس پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اب کیجریوال کو 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی، جس سے قبل انہوں نے اہم بیان دیا ہے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:16:16
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت خاندان کے 2 افراد کے قتل اور اس کے بعد ایک لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں کانگریس نے ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو خط لکھ کر کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں جنگل راج ہے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:11:47
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو جے این یو کے اسکالر شرجیل امام کو۲۰۲۰ء کے فرقہ وارانہ فسادات کے ایک مقدمے میں ضمانت دے دی جس میں ملک سے بغاوت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy