Tue, 28 May 2024 12:27:14
گرمی کی چھٹیوں کے بعد دکشن کنڑا میں تعلیمی سال 25-2024 کا آغاز کل 29 مئی سے ہو رہا ہے اور اسکولوں میں طلبہ کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:46:50
کرناٹک کے وزیر جنگلات ایشورکھنڈرے نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم نریندرمودی کی میزبانی کا بل ادا کرے گی جو گزشتہ سال پراجکٹ ٹائیگر کے 50 سال کی تکمیل کے موقع پر اپریل میں میسورو آئے تھے۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:41:57
زمین کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی منگل کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس رنگن مکھوپادھیائے کی تعطیلاتی بنچ میں سماعت ہوئی، لیکن انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:31:42
امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں آنے والے طوفان کی وجہ سے اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی ریاستوں میں پڑا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:18:32
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز بہار میں انتخابی تشہیر کے دوران ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ بتائیں کہ انھوں نے ملک اور بہار کے نوجوانوں کو کتنا روزگار دیا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:13:54
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس کے قریب بھی پہنچ گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں حالت اس سے بھی خراب ہے۔ پاکستان سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں کچھ مقامات پر درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس کے بھی پار جا چکا ہے۔ عوام لو کے تھپیڑوں سے جھلس رہے ہیں اور کئی مقامات پر تو بجلی کا بھی بحران ہے جس نے لوگوں کا جینا مزید محال کر دیا ہے
View more
Tue, 28 May 2024 11:10:05
گردابی طوفان ’ریمل‘ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ممالک میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ یہ طوفان اتوار کو مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور اب تک حالات مشکل بنے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:02:58
لوک سبھا انتخاب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے اور اسی دن انڈیا اتحاد کی پارٹیوں نے میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کی دوپہر انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران دہلی میں جمع ہوں گے اور 4 جون کو جاری ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے نتائج سے متعلق آگے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
View more
Tue, 28 May 2024 10:57:59
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج ہماچل پردیش کے دورہ پر ہیں اور چمبا میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy