Sat, 25 May 2024 16:58:17
ہندوستان میں ان دنوں موسم کا قہر بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں جہاں تیز دھوپ اور لو سے لوگ بے حال ہوئے جا رہے ہیں، وہیں جنوبی ہند کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ شمالی ہند میں مانسون کے آنے میں ابھی تاخیر ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو شمال مغربی ہند کے لیے ریڈ الرٹ اور کیرالہ کے کچھ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 13:22:08
ریڈیسن بلوپلازہ میسور؛ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے پر غور کررہا ہے، کیونکہ ریڈیسن بلو پلازہ میں قیام کے دوران ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود وزیراعظم مودی نے ہوٹل کے بل کی ادائیگی نہیں کی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 12:46:18
شیروا منے بیٹو کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں آنے کی وجہ سے ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا ۔
View more
Sat, 25 May 2024 12:15:58
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت آج 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ راجدھانی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے اور لوگ ووٹ ڈالنے پہنچ رہے ہیں۔ دہلی کے لودھی اسٹیٹ کے اٹل آدرش اسکول میں ووٹ ڈالنے آئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور آئین کی حفاظت اہم مسائل ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 12:11:08
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال بی جے پی میں جانشین کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 12:03:07
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی تمام ساتوں سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران کانگریس صدر نے کہا کہ اتحاد، انصاف اور روزمرہ کے اہم مسائل پر ووٹ دیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:56:03
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 25 مئی کو ووٹنگ سے قبل عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پر ووٹنگ کو متاثر کرنے کا حکم دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس مرحلے میں دہلی کی تمام 7 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وہیں بی جے پی نے تمام سات سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:46:15
ہینرک کلاسن (50)، راہل ترپاٹھی (37) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں راجستھان رائلز کو 36 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:33:42
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے چھٹے مرحلہ کی پولنگ سے ٹھیک ایک دن قبل یعنی 24 مئی کو ایک پریس کانفرنس کر دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخاب میں انڈیا اتحاد کو واضح اور نتیجہ خیز مینڈیٹ ملنا طے ہے۔ یہ پریس کانفرنس جئے رام رمیش نے چنڈی گڑھ میں کیا جہاں ساتویں مرحلہ میں یعنی یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy