Sun, 16 Jul 2017 16:20:24
جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی ایک بس حادثے کے شکار ہوگئی، جس میں اب تک ملی اطلاع کے مطابق 16 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں. یہ حادثہ جموں کے رام بن ضلع میں بانہال کے قریب جموں سرینگر ہائی وے پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بس کا پہیہ اچانک پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں. بس ایک کھائی میں جاگری. اس میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:58:31
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے ہفتے کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات ، قطر بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:53:39
افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ڈیمبا ڈیؤپ سٹیڈیم میں دیوار گر جانے سے آٹھ افراد ہلاک اور49زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ ڈیمبا ڈیؤپ اسٹیڈیم میں دو فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:50:51
عراقی فوج نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو موصل میں شکست دینے پر جشن مناتے ہوئے دارالحکومت بغدادمیں عسکری پریڈ کا انعقاد کیا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:46:05
افغان طالبات جن کی واشنگٹن میں روبوٹکس مقابلے میں شرکت کے لیے ویزا درخواست مسترد کر دی گئی تھی، بالآخرامریکاپہنچ گئیں۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:43:15
پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے باغیوں کے ایک حملے میں دو ایرانی سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی انقلابی گارڈزکے مطابق سرحد پار سے یہ حملہ ہفتے کی شام کیا گیا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:18:22
اتر پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے نیچے سے پاس طاقتور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے معاملہ میں ہفتہ کو یوپی اے ٹی ایس دن بھر جانچ کرتی رہی۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 15:11:02
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج ایک کل جماعتی میٹنگ بلائی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy