Fri, 22 Sep 2017 17:18:52
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا مسلمان پناہ گزین نہیں ہیں جنہوں نے ہندوستان میں پناہ لینے کے لیے اپیل کی ہے بلکہ یہ لوگ غیر قانونی تارکین وطن ہیں جنہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 17:12:58
مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج سنسنی خیز دعوی کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادعا کیا ہے کہ مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ہندوستان واپسی کا خواہشمند ہے اور وہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے ۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 17:09:11
ہالینڈ کی حکومت نے ملکی سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ اْس عدالتی حکم نامے کو منسوخ کر دے جس میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ڈچ فوجیوں کو سربرینیتسا قتل عام کا جزوی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 17:03:16
یمن کے آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے الزام عاید کیا ہے کہ ان کے ملک میں سرگرم حوثی باغی اور سابق معزول صدر علی عبداللہ صالح خطے میں توسیع پسندانہ ایرانی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 01:42:19
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے احساس ہوگیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر اور میرا ہوا۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 01:36:10
میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ رہ نما آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور انتہا پسند بدھ متوں کی انسانیت سوز کارروائیوں کا بدستور دفاع کرتی نظر آرہی ہیں
View more
Fri, 22 Sep 2017 01:32:19
آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں واقع ایک چھوٹے جزیرے ’وینواتو‘میں 6اعشاریہ 4 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 01:28:09
بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کونئی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طوفانی بارش کے بعد کیمپوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ مصیبت کے مارے پناہ گزین کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 22 Sep 2017 01:22:45
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت کی قیادت اور پوری قوم کو خلوص دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy