Sat, 03 Mar 2018 20:19:57
ہولی کے موقعہ پر ضلع کے دو دیہات میں پتھراؤ اور فائرنگ سے قریب ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ موصولہ ا طلاع کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فتح گنج مشرقی تھانہ کے رم پورہ کمن پور گاؤں میں ہولی کے جلوس پر مبینہ طور پر دوسرے کمیونٹی کے لوگوں نے چھتوں سے اینٹ اورپتھروں سے حملہ کیا۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:13:50
انتخابات کے دن قریب آنے کی وجہ سے اپنا مطالبہ منوانے کا بہتر موقع دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی سے وابستہ مسلم لیڈروں نے پارٹی کی قیادت کو متحدہ پیغام دیا ہے اور حکمراں پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر دیناہے تومنگلورو مہانگر پالیکے کے میئر کا عہدہ مسلم کارپوریٹر کو دیا جائے ،ورنہ نائب میئر کا عہدہ دے کر دل بہلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 20:05:52
مسلمانوں اور ہندتووادی تنظیموں کے بیچ بابابڈھن گری درگاہ کا جو متنازعہ مسئلہ ہے اس پس منظر میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے عرس کے موقع پرغار میں داخل ہونے اور قبر پر حاضری دینے پر پابندی لگادی گئی تھی جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عقیدتمند وہاں تین روز تک چلنے والا عرس منائے بغیر واپس لوٹنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 19:48:26
انتخابات کا موسم آتے ہی بہت سارے گروپ اپنے اپنے مفادات کے لئے سیاسی لیڈروں اور پارٹیوں سے سودے بازیاں کیا کرتے ہیں۔ لیکن بھٹکل کے پڑوسی شہر شیرور کے ایک علاقے میں وہاں کے لوگوں نے ’نو روڈ، نو ووٹ‘کے عنوان سے ایک نئے انداز کی مہم چھیڑ دی ہے ۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 14:56:39
میگھالیہ میں 59 اسمبلی کی نشستوں کے لئے ووٹوں کی گنتی جا ری ہے. اب تک ملے رجحانات / نتائج کے مطابق این پی پی میگھالیہ میں کانگریس کو کڑی ٹکر دے رہی ہے. تازہ ترین رجحانات میں، کانگریس 22 نشستوں پر، بی جے پی 4 سیٹوں پر، این پی پی 16 اور دیگر پارٹیاں یا نمائندے 17 سیٹوں پرآگے ہیں۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 14:35:35
تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئےسنیچر (3 مارچ) کو ووٹوں کی گنتی کا دور جاری ہے. ریاست کی 60 رکنی اسمبلی کی نشستوں میں سے 59 پر اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔چاری لام سیٹ سے مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے اُمیدوار رامیندر نارائن کی موت کی وجہ سے اس سیٹ پر 12 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ تریپورہ اسمبلی الیکشن کے شروعاتی رحجانات آنے شروع ہو گئے ہیں، نتیجے دوپہر بعد صاف ہوں گے، سبھی 59 سیٹوں کے رحجا
View more
Sat, 03 Mar 2018 14:01:05
افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک عام شہری ہلاک جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Mar 2018 13:58:25
امریکی صدر کی طرف سے اسٹیل اور ایلومونیم کی درآمدات پر نئے ٹیکس متعارف کرانے کے منصوبے پر واشنگٹن کے تجارتی پارٹنرز نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more