Sat, 21 Apr 2018 13:02:42
سعودی عرب میں علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:58:49
عراقی حکام کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ وڈیو عراقی فضائیہ کی جانب سے شام کی سرزمین پر داعش تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے کی ہے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:56:14
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں چار سکیورٹی اہل کار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس مجرمانہ کارروائی میں شریک افراد میں 34 سالہ بندر الشہری بھی شامل تھا جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا۔ الشہری سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:52:25
وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف سے ملاقات کی ہے۔ اعلی سطح کے دونوں عہدے داران کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:45:40
بی جے پی نے آج ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 59 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی۔بی جے پی نے اب تک 213 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ 13 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جانا باقی ہے ۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:43:17
سابق وزیراعظم اور جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاست کی سدرامیا حکومت کو سب سے بدعنوان حکومت قرار دیا اور کہاکہ سدرامیا جو جنتادل (ایس) کو ختم کردینے کا خواب دیکھ رہے ہیں ریاستی عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:40:55
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج رام نگرم اسمبلی حلقے سے پرچۂ نامزدگی کرنے سے قبل یہاں کے چامنڈی مندر اور درگاہ میں حاضری دی اور نامزدگی داخل کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:36:46
حق تعلیم قانون کے تحت اسکولی بچوں کے داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس قانون کے تحت اپنے قریبی اسکولوں میں اپنے بچوں کے داخلوں کے لئے آر ٹی ای درخواستیں دائر کی ہیں،
View more
Sat, 21 Apr 2018 12:33:18
بنگلورو ترقیات وزیر کے جے جارج نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ باربار کرناٹک کاجودورہ کرنے لگے ہیں وہ ریاست سے محبت اورلگاؤنہیں بلکہ جھوٹی سیاست کرنے کے مقصد سے آرہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy