Tue, 06 Aug 2024 18:55:12
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیلگاوی ضلع کا دورہ کیا جو بھاری بارش اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 18:19:29
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کسانوں کی ڈیجیٹل آئی ڈی تیار کی جا رہی ہے اور اسے ان کی کھیتی کی زمینوں سے جوڑ دیا جائے گا۔ ایوان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے کام کاج پر بحث کا جواب دیتے ہوئے چوہان نے کہا کہ مودی حکومت کی ترجیح کسانوں کا احترام اور بہبود ہے اور وہ اس کیلئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 18:07:40
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل کو پیرس اولمپک میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں جیت حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 17:36:08
ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں منگل کو مردوں کے جیولین تھرو کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 89.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 17:28:08
سابق وزیر اعظم کے استعفے اور فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 13:28:44
گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شراوتی مسلم کونسل کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام پڑوسی تعلقہ ہوناور کے قصبہ ولکی کے اتحاد پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں 20 ہونہار طلبہ کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی بھرپور ہمت افزائی کی گئی۔ اس بار یہ تقریب اتوار 4 اگست 2024 کو منعقد کی گئی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 12:10:43
بنگلہ دیش حکومت کے خلاف طلبہ کا احتجاج سول نافرمانی تحریک میں تبدیل ہونے کے بعد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 300 کے پار جا پہنچی اور معاملہ اتنا زیادہ سنگین ہوگیا کہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑگیا، پتہ چلا ہے کہ اس نے ہندوستان جاکر پناہ لی ہے جہاں سے وہ لندن جائیں گی۔وزیراعظم کے فرار ہوتے ہی فوج نے اقتدار سنبھال لیا اور عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 12:04:58
بنگلہ دیش میں شدید پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ڈھاکہ سے روانہ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ شام تقریباً 5.30 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچیں۔ اس دوران امیگریشن ٹیم بھی ہنڈن ایئربیس پر موجود تھی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:58:47
منگلورو بندرگاہ سے گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی کشتی ساحل سے 80 ناٹیکل میل کی دوری پر سمندر میں ڈوب گئی مگر اس پر موجود دس ماہی گیروں کو دوسری کشتی کے عملے نے بحفاظت بچا لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy