Sun, 11 Aug 2024 11:12:51
بنگلہ دیش میں جاری بحران کا اثر اب ہندوستان میں بھی دکھائی دینے لگا ہے۔ ہندوتوا بریگیڈ کے ذریعہ بنگلہ دیشی کہہ کر کچھ ہندوستانی مسلمانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے معصوم مسلمانوں کی پٹائی کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایسے جاہل ہندو ہو ہی نہیں سکتے۔‘‘
View more
Sun, 11 Aug 2024 11:06:16
کاکانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے اندر ذیلی درجہ بندی اور ’کریمی لیئر‘ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ یہ فیصلہ سامنے آتے ہی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اسے پارلیمنٹ کے ذریعہ منسوخ کراتی۔ انھوں نے بی جے پی پر ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کسی کو کریمی لیئر کے فیصلے کو منظوری نہی
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:52:01
’ہنڈن برگ ریسرچ‘ نے کل صبح ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اشارہ کیا تھا کہ وہ ہندوستان کے تعلق سے جلد ہی کوئی بڑا انکشاف کرنے والا ہے، اور اس نے ایک تازہ رپورٹ جاری کر پھر سے تہلکہ مچا دیا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:46:48
جموں و کشمیر میں ایک بار پھر سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت ضلع کے دور دراز علاقے میں ہفتہ کے روز دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 2 جوان ہلاک ہو گئے۔ 3 دیگر جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:42:17
ملک کی مقبول کافی ریسٹورنٹ چین کیفے کافی ڈے قرض کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل(این سی ایل ٹی)نے کیفے کافی ڈےکی پیرنٹ کمپنی کافی ڈےانٹرپرائز کے خلاف دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، 228.45 کروڑ روپے کے واجبات کے بارے میں آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، ایک ریزولوشن پروفیشنل کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:38:04
26 جولائی سے شروع ہونے والا پیرس اولمپکس 2024 اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اب اس کے اختتامی تقریب پر بھی پوری دنیا کی نظر ہوگی۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:34:36
پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی ہے۔ ریتیکا ہڈا بھی 76 کلوگرام ریسلنگ فری اسٹائل ایونٹ میں تمغوں کی فہرست سے باہر ہوگئیں۔ اگر کرغزستان کی پہلوان فائنل میں پہنچ جاتی تو ریتیکا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہوتا۔ ریتیکا ہڈا کے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی موجودہ اولمپک گیمز میں ہندوستان کا سفر ختم ہوگیا۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:30:35
کانگریس نے ہفتہ کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 10:26:28
مچھر مارنے کی نقلی 'گڈ نائٹ گولڈ کلاس' دوا تیار کرنے اور اپنی دکان میں فروخت کرنے کے الزام میں منگلورو بندر پولیس نے گرفتار کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy