Mon, 14 Oct 2019 19:34:31
امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ہرش وردھن شررنگلا نے کہا کہ مٹھی بھر سکھوں کی طرف سے حمایت یافتہ ریفرنڈم 2020 ایک بیکار کا مسئلہ ہے جسے ہندوستان مخالف ایک پڑوسی ملک حمایت دے رہا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:21:29
وادی کشمیر میں پیر کے روز لوگوں کو اس وقت بڑی راحت نصیب ہوئی جب 71 دنوں تک جاری رہنے والے طویل اور بدترین مواصلاتی بلیک آوٹ کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز کی کالنگ خدمات بحال کی گئیں۔ تاہم انٹرنیٹ خدمات بشمول لیز لائن و براڈ بینڈ کی معطلی جاری ہے۔ تمام میڈیا و نجی دفاتر کے انٹرنیٹ کنکشنز بند رکھے گئے ہیں۔ بعض سرکاری دفاتر بشمول اسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 19:16:50
کانگریس نے تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے تاناشاہی رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور انھیں اپنے اس رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:16:52
جاپان میں کئی دہائیوں کے بدترین سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم بھی 37 ہو گئی ہے جب کہ ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:13:49
لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے گڑھ کی جاسوسی کی ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:09:38
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق شمالی شام میں امریکی فوج دو پیش قدمی کرتی افواج کے درمیان ہے اور یہ خاصا پریشان کن معاملہ ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 18:06:30
فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں اور جرمن چانسلر اینجیلا میرکل نے ترکی سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے سنگین انسانی اثرات مرتب ہوں گے اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش کو پھر سے سر اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 17:59:54
سعودی عرب میں آرٹ ایجوکیشن کے ایک استاد نے ٹِن کی دھات سے تیار کردہ پرانہ اشیاء، کنستر اور ڈبوں کو کاٹ کر انہیں آلات موسیقی ، مشینری اور اسلحہ کے نمونوں کی شکل میں تبدیل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اس دھات کو ضائع ہونے ہونے کے بجائے اس طریقے سے ری سائیکل کیا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy