Sat, 20 Feb 2021 13:43:37
تین دلت لڑکیوں کو زہر دینے اور ان میں سے دو کی موت کے معاملہ کا پولیس نے جمعہ کے روز انکشاف کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کو جراثیم کش ملا پانی پلایا گیا تھا، جس کی وجہ سے دو کی موت ہو گئی اور ایک کا علاج اسپتال میں ہو رہا ہے۔ کلیدی ملزم کا نام ونے عرف لمبو ہے جبکہ دوسرا ملزم ونے کا دوست ہے اور نابالغ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ونے ایک لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا لیکن لڑکی نے اسے ٹھکرا دیا ت
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:41:10
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے سے متعلق ’پی 5 پلس ون‘ کے ’غیر رسمی میٹنگ‘ سے قبل ایران پر پابندیوں میں نرمی لانے کا ارادہ نہیں کر رہا ہے۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ’’ہم نے بات چیت کے علاوہ کسی اور اقدام کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔ یہ میٹنگ صرف گفتگو کو آگے بڑھانے کے لئے ہے‘‘۔
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:38:35
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ19‘ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے لیکن اب بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:36:15
دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کا قہر لگاتارجاری ہے۔ اس موذی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اب تک اس ملک میں تقریباً پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو دنیا بھر میں مجموعی ہلا کتوں کا بیس فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اتھل پتھل کا دور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کرڑو 78 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:25:55
فروری (ایجنسی)چین کی فوج نے جمعے کو ان چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو گذشتہ سال انڈین فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے-یہ سرحدی تنازعے میں انڈیا کے ساتھ جھڑپوں میں ہونے والے فوج کے جانی نقصان کی چین کی جانب سے پہلی تصدیق ہے- اس واقعے میں مبینہ طور پر20 انڈین فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے-خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں نے وادی گلوان میں غیر ملکی فوج کے
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:23:11
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے ان تمام مقدموں کو واپس لیا جائے گا جن میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد نہیں کیے گیے ہیں -
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:14:15
اترپردیش کے امروہہ میں اپنی ہی فیملی کے7 / اراکین کا بے رحمی سے قتل کرنے والی شبنم نے ایک بار پھر رحم کی درخواست کی گہار لگائی ہے- شبنم کے دو وکیل جمعرات کو رام پور ضلع جیل پہنچے- یہاں انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم کی اپیل کیلئے درخواست دی ہے-
View more
Sat, 20 Feb 2021 13:11:12
میڈیاکوکنٹرول کرنے کے بعدسوشیل میڈیانشانے پرہے- جہاں بی جے پی آئی ٹی سیل کوتوپوری آزادی ہے لیکن اپوزیشن کے کسان ا حتجاج پرپوسٹ پربھی کارروائی ہورہی ہے-
View more
Sat, 20 Feb 2021 00:02:48
جے پور ضلع کے کوٹ کھوڑا میں جمعہ کے روز کسان مہاپنچایت میں سچن پائلٹ نے ایک پتھر سے دو نشانے لگائے ۔ ایک طرف مرکز کو کسان تحریک کے متعلق پیغام دیا ،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy