Wed, 24 Feb 2021 12:24:29
بڑھتے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے 5 ریاستوں نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان میں ریاستوں میں باہر سے آنے والے لوگوں کا بارڈر اور ہوائی اڈوں پر کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ حال ہی میں راجستھان اور مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے سبب ان دونوں ریاستوں میں ریاستی سرکاروں نے کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو لگادیا ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:21:21
کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پو لیس (کے ایس آر پی) کی72خاتون پو لیس کانسٹیبلس کو آج ہیڈ کانسٹیبلس کے طور پر ترقی دی گئی۔محکمہ پو لیس میں ہی پہلا ریکارڈ ہے۔ پو لیس کانسٹیبل کے طور پر صرف3سال خدمت انجام دینے والی منجولا۔بی ہنگنڈی کو ہیڈکانسٹیبل کے طور پرترقی دی گئی ہے جو محکمہ پو لیس میں پہلا ریکارڈ ہے۔اسی طرح چو تھے بٹیا لین کے ایس آر پی یونٹ کے خاتون عملہ رنجیتا اور کماری انیتا ایچ آر کو 24ویں سال میں ترقی
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:14:55
بنگلورو میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں 10 مریضوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا،ایک بیان میں بنگلورو مہانگر پالیکے کے کمشنر این منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ ایس جے آر واٹر مارک اپارٹمنٹ میں 15 فروری سے 22 فروری کے درمیان انفیکشن کے دس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کیمپس میں 9 بلاکس ہیں جن میں تقریباً1500 لوگ رہتے ہیں۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 11:57:54
ریاست میں لگاتار غیرقانونی کان دھماکوں سے حکومت چوکناہوگئی ہے۔ موجودہ قانون میں بات ہو رہی ہے کہ غیر قانونی کان کنی اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کو روکنا مشکل ہے۔ اس طرح ریاستی حکومت نئے قانون کو نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 11:40:18
ریاست میں امسال 8لاکھ 51ہزارطلبہ وطالبات ایس ایس ایل سی امتحانات لکھیں گے۔ 8.51لاکھ طلبہ نے ایس ایس ایل سی کے لیے اپنے ناموں کااندراج کروایا ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے دی۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 11:35:24
کرناٹک ہائی کورٹ کے لئے چار نئے ججوں کا تقرر کرنے صدر ہند رامناتھ کووند نے حکم دیا ہے۔ہائی کورٹ کے لئے نامزد کئے گئے چار نئے ججوں کے نام جسٹس سنگا پورم راگھوا چار کرشنا کمار، جسٹس اشوک سبھاش چندرا کنگی، جسٹس سچن شنکر مگدوم اور جسٹس سورج گووند راج۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 11:21:41
اسکول فیس 30فی صد کم کرنے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے خلاف اور پرائیویٹ اسکولوں کے رجسٹریشن کے لئے نئے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر سے آئے ہوئے ہزاروں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کے اراکین اور اساتذہ نے آج شہر میں بھاری ریلی نکالی۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 11:14:31
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو ٹول کٹ معاملہ میں بنگلورو کی ماحولیاتی کارکن دیشا روی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ روی کے خلاف کافی شواہد نہیں ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہاکہ غیرواضح شواہد کے پیش نظر مجھے ضمانت منظورکرنے سے منع کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy