Fri, 16 Apr 2021 00:01:49
ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے شہر اتاور علاقے میں واقع انکم ٹیکس دفتر کے ٹی ڈی ایس سیکشن میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے وہاں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 23:51:38
سرکای بس ملازمین یونین کے اعزازی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر نے بتایا کہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے بس ملازمین کی طرف سے شروع کی گئی ہڑتال کو 9 دن گزر چکے ہیں ، لیکن حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس لئے آج 15اپریل کو موم بتی جلا کر انوکھا احتجاج درج کیا گیا۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 23:38:10
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری آئیوان ڈیسوزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق معلومات (آر ٹی آئی) تحت معلوم کرلیا گیا ہے کہ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ آدنی گروپ کو ٹھیکے پر دئے جانے کے بعد ایئر پورٹ کے نام میں آدنی کا نام جوڑنا قانون کے خلاف ہے۔ اس لئے اگر فوری طور پر آدانی کا نام وہاں سے نہیں ہٹایا گیا تو کانگریس پارٹی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:29:45
رمضان کا پاکیزہ مہینہ آ پہنچا ہے۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کے ان الفاظ کو یاد کرنا واجب جان پڑتا ہے جب انھوں نے ایک قصہ سنایا تھا کہ کس طرح ایک مسلم گاؤں کے لوگوں نے رمضان کے موقع پر ان کے لیے کھانا پکایا تھا جب کہ پورے گاؤں میں چولہا نہیں جلا تھا۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:25:42
آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان یوپی کے بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:19:49
پٹرولیم اور معدنیات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے مارچ 2021 میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک افراط زر کی شرح آٹھ برس کی بلند ترین سطح پر 7.39 فیصد پہنچ گئی ہے۔ اس قدر مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:16:59
ملک میں کوورنا کے یومیہ کیسز کے اعداد 2 لاکھ کو تجاوز کر چکے ہیں اور یومیہ اموات کی تعداد بھی ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں بھی کورونا لگاتار ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:11:36
چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 17 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 202 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں بدھ کو 1856 لوگوں کی جانچ کی گئی جس میں 344 افراد پازیٹیو پائے گئے۔
View more
Thu, 15 Apr 2021 15:07:48
شری کرشن جنم بھومی تنازعہ میں آج ایک نیا موڑ آگیا جب ایک درخواست گزار نے عدالت میں اس زمین کی سائنسی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کی جس پر شاہی مسجد عیدگاہ تعمیر کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy