Wed, 21 Apr 2021 19:30:26
ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں نماز بالخصوص تراویح کی نماز کو لے کر قاضی صاحبان کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے بعد شام کو اسسٹنٹ کمشنر نے سرکار کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈلائن سے اخبارنویسوں کو آگاہ کیا ہے جس میں مندر، مسجد اور چرچ وغیرہ میں عوام الناس کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کری
View more
Wed, 21 Apr 2021 15:35:27
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ریاست کرناٹک میں بھی کورونا کے بڑھتے معاملات کو لے کرحکومت نے آج بدھ سے ریاست بھر میں امتناعی احکامات دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ رات نو بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے آج قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم میں ذمہ داران قوم ، علماء اور قاضی صاحبان کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی جس میں پورے عالم میں چلنے والے حالات پرغو
View more
Wed, 21 Apr 2021 14:24:07
شعبہ اردوجامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے عظیم آباد پٹنہ میں مقیم بزرگ و ممتاز شاعر سلطان اختر، عہد حاضر کے معروف فکشن نگار اور صحافی انجم عثمانی، دور حاضر کے ممتاز ناول نگار اور بے باک صحافی مشرف عالم ذوقی، کثیرالتصانیف مصنف پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی اور اردو میں تاریخی، سائنسی اور تہذیبی مسائل پر قابل تحسین کتابوں کے مصنف سید نورالہدیٰ کےسانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Wed, 21 Apr 2021 14:15:13
سمجھ نہیں آ رہا کہ کورونا وباکو روکنے کے لئے کس بات کو مانا جائے اور کس کو نہیں! کبھی اس وبا کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن اتنا ضروری ہو جاتا ہے کہ اگر ملک میں چند سو کیسز بھی ہوں تو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جاتا ہے اور اس بات کا بھی خیال نہیں کیا جاتا کہ مہاجر مزدوروں کا کیا حال ہوگا؟ ان پر کیا گزرے گی؟ بغیر کسی سواری کے وہ اپنی منزل پر کیسے پہنچیں گے؟ راستے میں بیمار ہو گئے تو کیا ہوگا؟ پیدل ہی اپنے
View more
Wed, 21 Apr 2021 14:08:26
نیپال کے ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی ڈی اے) نے ملک میں 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے روس کی کووڈ ویکسین اسپوتنک وی کے ایمرجنسی استعمال کی مشروط اجازت دی ہے۔
View more
Wed, 21 Apr 2021 13:47:01
دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ایک بار پھر دہلی کے مہا جر مزدوروں کو وہ پرانے دن یاد آگئے جب گزشتہ سال اچانک ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 21 Apr 2021 13:22:18
مودی حکومت نے کورونا کے سبب ملک میں پھیلی ابتری پر اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں سے ان کا پروڈکشن بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں 45 سوکروڑ روپئے پیشگی کے طور پرادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ یہ کمپنیاں اپنے ٹیکوں کے پروڈکشن میں اضافہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈ یا اور بھارت بائیوٹیک ، می دوہی کمپنیاں ٹیکے تیار کر رہی ہیں۔ ان میں سے سیرم
View more
Wed, 21 Apr 2021 12:20:09
مہاراشٹر میں جنتا کرفیو کے نفاذ کے ایک ہفتہ بعد بھی حالات میں سدھار نہ آنے اور کورونا کے نئے معاملات میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کی دستک سنائی دینے لگی ہے جس کے تعلق سے وزیراعلیٰ اُ دھوٹھا کرے بدھ کو حتمی اعلان کر سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے امکان کو تقویت اس وقت ملی جب ریاستی حکومت نے بدھ سے دکانوں کے کھلنے کے اوقات کو محدودکرد یا۔
View more
Wed, 21 Apr 2021 12:04:01
منگلورو تعلقہ کے ہلے انگڈی نامی گاوں میں کھلے میدان میں کھیلنے والے دو بچے آسمانی بجلی کی زد میں آگئے جن میں سے ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، البتہ دوسرا بچہ بھی شدید زخمی ہوا ہے اور اُسے بے حد نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy