Fri, 23 Apr 2021 22:42:07
اقوام متحدہ میں خواتین کی ''صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے" کی نگران کونسل میں ایران کی شمولیت پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 'یو این مانیٹری کونسل' پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو ایران میں خواتین کے لیے 'یوم سیاہ' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:37:26
سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی جیلوں میں بند قریباً 68 فی صد قیدیوں کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگادی گئی ہے اور باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:32:28
کل رات کو جاری کئے گئے کورونا کرفیو کے تعلق سے وضاحتی اعلامیہ میں روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر دیگر تمام دکانوں کو 14مئی تک بند کرنےکی ہدایت جاری کی تھی اور تمام ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کو ریاستی سرکار نے حکم دیا تھا کہ ان ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کرے۔ وضاحتی اعلامیہ کی رپورٹ کل رات کو ساحل آن لائن پر شائع کی گئی تھی، جس کے بعد اکثر دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند رکھیں، مگر ب
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:31:25
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے 17 مئی کو بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہےمگر اس نے ایک مرتبہ پھرواضح کیا ہے کہ پاکستان سمیت 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:23:40
متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے آنے والی تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ ہندوستان میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز ہونے کے بعد پیشگی احتیاطی تدبیر کے پیش نظر کیا ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 21:40:18
بھٹکل میں کورونا کرفیو کے دوران جالی پٹن پنچایت کی طرف سے چلائی گئی مہم میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر ایک گروپ پر پانچ سو روپیہ کا جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح ماسک نہ پہننے پر جملہ 16 لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع جالی پٹن پنچایت کے چیف آفسر اجئے بھنڈارکر نے دی۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:56:53
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت سے کورونا ویکسین کی قیمتیں پورے ملک میں ایک جیسی کرنے کی مانگ کی اور کہا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی ہموار طریقے سے ہو اس لئے صنعت شعبے کو ابھی اس کی سپلائی نہ جائے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:51:18
کانگریس نے کورونا بحران میں حکومت پر ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اس بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو کچھ کہا ہے وہ جملے بازی تھی اور اس میں کہیں بھی زمینی حقیقت کو سچائی کے ساتھ نہیں بتایا گیا تھا۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:46:56
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کووڈ بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی کمی نے ملک کی طبی خدمات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہیں آکسیجن نہیں مل پانے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈ میسر نہیں ہو پا رہا۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس غیر متوقع بحران کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ کوووڈ کی وجہ سے لوگوں کو دقتیں پیش آ رہی ہیں لیکن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy