Sun, 05 Sep 2021 13:48:00
دوستی اور محبت کا ڈرامہ رچنے کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ایک نابالغ طالبہ کی عصمت دری کرکے فرار ہونے کا معاملہ مرڈیشور میں پیش آیا ہے۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس نے ملزم ماستپّا انپّا نائک (29) کی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزم کا تعلق مرڈیشور کے ہیرے دومی سے ہے وہ مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 13:31:08
طالبان کے افغانستان میں اقتدار حاصل کر لینے کے بعد بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ممالک پہنچنے والے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی مشکلات ختم نہیں ہو رہی ہیں، کیونکہ دوسرے ممالک میں ان کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، امریکہ نے کہا ہے کہ جنرمنی میں رامسٹین بیس پر 30 ہزار افغان پنان گزینوں میں سے 200 کو ’ریڈ مارک‘ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 13:22:43
ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:49:45
مشرقی چمپارن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 افراد پراسرار طور پر فوت کر گئے۔ موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:45:48
مہاراشٹر کی حکمراں اتحادی میں شامل شیو سینا نے بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے اپنے اخبار اور ترجمان ’سامنا ‘میں حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بے روزگاروں کوہاتھ میں گھنٹہ تھما دیا ۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:40:20
مدھیہ پردیش میں ہجوم کے ہاتھوں مار پیٹ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیواس ضلع میں ایک نابالغ لڑکے کو ‘’لوجہاد‘ کے شبہ میں پولیس کے سامنے مارا پیٹا گیا۔ لڑکا ایک 12 سالہ لڑکی کے ساتھ بس میں سفر کر رہا تھا ، جس کے بعد اسے ہجوم نے لو جہاد کے شبہ میں اس کی پٹائی کردی ۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:06:33
ریاستی حکومت نے جمعہ کے دن ہائی کورٹ میں بتایا کہ بیدر کی شاہین ایجوکیشن سوسائٹی کی ایک اسکول میں سی اے اے کے خلاف ایک ڈرامہ میں حصہ لینے والے بچوں سے جن پولیس والوں نے پوچھ تاچھ کی تھی، ان کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 12:02:43
صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو ہلاکت خیز کورونا وبا کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں تبدیلی پر زور دیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ نے تعلیم کے آن لائن میڈیم کے ہر چیلنج کو قبول کیا اور اسٹوڈنٹس کی مدد کی اور بلاتعطل تعلیم کیلئے مضبوط اقدامات اٹھائے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 11:28:46
بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) گورو گپتا نے کہا کہ ممکنہ تیسری لہر کی روک تھام کے لئے زیادہ بھیڑ جمع ہو نے والے مقا مات جیسے کمر شیل کامپلکس،شاپنگ مال،مارکیٹ اور تجارتی مراکز کے ملاز مین کو لاز می طور پر ویکسین لینا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy