Sun, 05 Sep 2021 23:43:06
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی اور نیت کسانوں کے مفاد کی اندیکھی کرنے والی ہے۔ حکومتی اشتہارات میں کسانوں کو بہت کچھ دینےکا دعوی کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت میں اس کی جھولی خالی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 23:40:31
مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کرتے ہوئے شیو سینا نے اتوار کو کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے طویل مدتی نظریات نے ملک کو موجودہ معاشی آفت سے محفوظ رکھا ہے۔ اب موجودہ حکومت ان کے پیدا کردہ قومی اثاثوں کو فروخت کر کے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 20:50:26
کورونا لاک ڈاون کے دوران بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خدمات کے اعتراف میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے اتوار کو ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیا اور فیڈریشن کو سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ذمہ داران کی تہنیت کی گئی۔ اسی طرح عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں اور دیگر فضلہ جات کو گھر گھر پہنچ کر لے جانے اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام بخوبی نبھانے پر مخدوم کالونی کی الہلال اسوسی ا
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:32:47
راجستھان کے چھ اضلاع میں منعقدہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات میں کانگریس کی جیت کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:30:29
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک بھر میں بالخصوص دیہی علاقوں میں اعلیٰ ترین معیار کی طبی سہولیات کی ضرورت کی نشاندہی کی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اس سمت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ایک بار پھر ہمیں اپنے ملک میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت کی یاد دلائی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:28:16
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اوران کی بات ضرور سنی جانی چاہیے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:25:58
مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے ایک نوعمر لڑکے کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی ایک ٹیم کیرالہ روانہ کی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:22:22
زرعی قوانین کے خلاف سمیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر مظفرنگر کے جی آئی سی میدان پر کسانوں کی عظیم الشان مہاپنچایت میں ملک بھر سے لاکھوں کسانوں نے شرکت کی۔ اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے تھے کہ راستوں پر بھی پاوں رکھنے کے لئے جگہ نہیں بچی تھی۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 18:12:09
بنٹوال ٹاون کے بریکاڈو علاقے میں لال پتھر نکالے گئے گڈھے میں جمع برساتی پانی کے اندر گرنے سے 12 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy