Wed, 22 Sep 2021 11:46:29
شیرالی گرام پنچایت کی طرف سے منعقدہ گرام سبھا میں حاضرین نے بینکوں کے کام کاج سے مقامی لوگوں کو ہو رہی پریشانی اور نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی سست رفتاری سے درپیش مسائل پر گرما گرم بحث کی ۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:31:15
انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے 32 ویں میچ میں راجستھان رائلس نے پنجاب کنگز کو ایک انتہائی دلچسپ میچ میں 2 رنوں سے شکست دیدی ۔ پنجاب کی ٹیم کو 186 رنز کا ہدف ملا تھا ، جسے وہ حاصل نہیں کر سکی ۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:26:58
وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی قیادت والی لبرل پارٹی کینیڈا کے عام انتخابات میں ایک بار پھر سے کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ تاہم تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق اسے واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:22:43
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نیو یارک میں سربراہان حکومت اور مملکت کے ساتھ ملاقات کے دوران گوٹیرش نے کہا کہ کرہ ارض کے خلاف جنگ‘ ختم ہونی چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں صنعتی ممالک کو آگے بڑھنا چاہیے۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:19:49
امریکہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ نومبر کے اوائل سے ملک میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے وہ اپنی کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔18 ماہ قبل کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد امریکہ نے بیرونی ملکوں سے آنے والے مسافروں پر بڑی حد تک پابندی لگا دی تھی۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:16:22
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ۔ 19 وبائی مرض سے لڑنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب "مسلسل جنگ" سے "مسلسل سفارتکاری" کی طرف بڑھ رہا ہے۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:13:43
عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزد کر دیا۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:10:32
سوڈان میں تختہ پلٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 40 سے زائد عہدیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الجزیرہ نے سوڈانی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:05:45
ملک میں سنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں ہونے والی موت کی گتھی اب تک سلجھ نہیں پائی ہے۔ کمرے سے برآمد ہونے والے خودکشی نوٹ کی بنیاد پر ان کے شاگرد آنند گری کو حراست میں تو لے لیا گیا ہے لیکن ان کے قتل کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاملے کی سی بی آئی یا ہائی کورٹ جج سے غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ زور پکڑنے لگا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy