Sat, 06 Nov 2021 11:00:37
اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایکسپریس وے پر جمعہ کی علی الصبح کہرے کی وجہ سے بس اور کار کے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی 40 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
View more
Sat, 06 Nov 2021 10:57:47
بہار کے مختلف اضلاع میں ایک طرف جہاں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے، وہیں ریاست کے وزراء عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں۔ بہار کے وزیر برائے سیاحت نارائن پرساد کا کہنا ہے کہ آخر حکومت کہاں کہاں پولیس لگائے گی۔ جن کے گھر والے شراب پیتے ہیں، ان کو وقت پر اطلاع دینی چاہیے۔ اس دوران انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مکمل شراب بندی کے باوجود شراب کی بکری ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 06 Nov 2021 10:50:48
کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ معاملہ میں گرفتار کئے گئے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی ای ڈی کی حراست آج ختم ہو رہی ہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
View more
Fri, 05 Nov 2021 21:41:48
سمیر وانکھیڈے کو کروز ڈرگز کیس میں آرین خان کیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کیس کے ساتھ ساتھ انہیں نواب ملک کے داماد کے کیس سمیت جملہ چھ مقدمات کی تفتیش سے ہٹا دیا گیا ہے۔ البتہ وہ ممبئی این سی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر بنے رہیں گے۔ اب دہلی این سی بی کی ٹیم آرین خان کیس کی تحقیقات کرے گی۔ سنجے سنگھ اب آرین اور سمیر خان کا کیس دیکھیں گے۔ این سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمیر وانکھیڑے کے خلاف الزامات
View more
Fri, 05 Nov 2021 20:16:27
مسلح افراد کے ایک گروپ نے گلبرگہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک 26 سالہ نوجوان کا قتل کردیا جس کی شناخت ابھیشیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک پولس کانسٹیبل چندرکانت کا بیٹا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے حملہ آوروں نے کچھ دور تک ابھیشیک کا پیچھا کیا تو ابھیشیک اپنی جان بچانے کے لئے بس اسٹینڈ کی طرف بھاگنے لگا تو قاتلوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے بس اسٹینڈ کے قریب دبوچ لیا، بعد ازاں ہتھیاروں کی
View more
Fri, 05 Nov 2021 20:08:56
سولیا کے گوتیگار علاقے میں سپاری چرانے کا الزام لگا کر بڑی بے رحمی سے ایک 16 سالہ لڑکے کی پیٹائی کرنے اور اس حملہ کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد 10 ملزمین کے خلاف پولیس نے کیس درج کر دیا ۔
View more
Fri, 05 Nov 2021 20:04:56
بڑی مدت سے بند پڑی ہوئی ملناڈو کاجو فیکٹری کی پرانی عمارت ڈھانے کے لئے اس میں سے لوہے کے شہتیر ہٹانے کے دوران اچانک دیوار گرنے سے عبدالقادر (48سال) نامی گجری بیوپاری (اسکریپ ڈیلر) موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔
View more
Fri, 05 Nov 2021 11:52:59
تری پورہ میں ہوئے مسلم کش فسادات کی جانچ کرنے والے سپریم کورٹ کے وکیلوں کے خلاف ہی تریپورہ پولس نے یو اے پی اے کی دفعات عائد کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لئے اگرتلہ پولس تھانہ میں حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔
View more
Fri, 05 Nov 2021 11:48:22
شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy