Wed, 31 Aug 2022 12:02:30
بروز پیر یہاں میسورو کے ضلع پنچایت ہال میں میسور ضلع کے انچارج وزیرا یس ٹی سوم شیکھر نے میسور ضلع انتظامیہ کے افسران کا ایک ایک اہم اجلاس منعقد کیا اور میسور ضلع میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:57:12
ضلع میں پچھلے دنوں معمول سے 200فیصد سے زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اور عوام کومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگلے دنوں میں راج کالوے کی تعمیر،کسانوں کو ہوئے نقصانات کے بارے میں تفصیلات و جانکاری حاصل کرنے کے بعد معاوضہ دیا جائے گا۔یہ بات مقامی ایم ا یل اے و ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہی۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:51:15
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی صدر عبدالمجید نے کہا کہ ملک میں خواتین کی سلامتی خطرے میں ہے اور ویمن انڈیا موؤمنٹ کو اس صورتحال کا سامناکرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:46:34
سپریم کورٹ نے پیر کو اتر پردیش حکومت سے کیرالہ کے صحافی صدیقی کپن کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ کپن کو اکتوبر 2020 میں ہاتھرس جاتے ہوئے مبینہ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:39:22
شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل اکتوبر 2015 میں سنگت پر کوٹکپورہ فائرنگ کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے منگل کو پیش نہیں ہوئے ۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:34:16
اترا کھنڈ میں اودھم سنگھ نگر ضلع کے رودر پور میں کلورین گیس کی زد میں آنے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس افسر سمیت 34افراد بیمار ہو گئے ۔ سب کی حالت اب نارمل بتائی جا رہی ہے ۔ضلع انتظامیہ جگل کشور پنت کے مطابق آج صبح ٹراجٹ کیمپ علاقہ میں لوگوں کے اچانک سانس لینے میں پریشانی اور آنکھوں میں جلن ہونے لگی۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:29:24
گھریلو ملازمہ پر ظلم و ستم کی انتہا کر دینے والی بی جے پی کی معطل شدہ لیڈر سیما پاترا کو جھارکھنڈ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے فوری بعد بی جے پی نے سیما پاترا کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ سیما کے خلاف ارگوڑا تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:26:58
افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ضروریات کا جائزہ لیتی ہیں اور متاثرہ 100000 لوگوں کے لیے امداد فراہم کرتی ہیں۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 11:23:56
پاکستان میں لگاتار جاری بارش اور سیلاب سے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں اور ضروری سامان کی آسمان چھوتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے منگل کو حکومت سے واگھہ سرحد کے ذریعہ سے پڑوسی ہندوستان سے سبزی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy